رنگپوربگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) رنگپوربگھور کی معروف سماجی شخصیت رانا خلیل احمد نے
رنگپوربگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) رنگپوربگھور کی معروف سماجی شخصیت رانا خلیل احمد نے نوجوان نسل پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ حصولِ تعلیم پر مرکوز کریں کیونکہ تعلیم ہی ترقی، خوشحالی اور کامیابی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں وہی قومیں آگے بڑھتی ہیں جو علم و ہنر کو اپنا شعار بناتی ہیں۔
رانا خلیل احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوءےکہا کہ نوجوان کسی بھی ملک کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، اور اگر وہ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں تو نہ صرف اپنا بلکہ پورے معاشرے کا مستقبل روشن بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو معیاری تعلیم دلوانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے، جس کے ذریعے نوجوان نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم انسان کو شعور، برداشت اور بہتر فیصلے کرنے کی صلاحیت عطا کرتی ہے۔
آخر میں رانا خلیل احمد نے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ وہ منفی سرگرمیوں سے دور رہیں اور اپنی توانائیاں مثبت کاموں میں صرف کریں تاکہ ایک مہذب، تعلیم یافتہ اور خوشحال معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکے۔