November 17, 2026

میرپورخاص (شاھد میمن) پریس کلب کا پاکستان ریلوے کی نئی رعایتی پالیسی پر ردعمل، سہولیات

IMG-20260325-WA0199

میرپورخاص (شاھد میمن) پریس کلب کا پاکستان ریلوے کی نئی رعایتی پالیسی پر ردعمل، سہولیات بحال رکھنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص پریس کلب کے عہدیداران کا اہم اجلاس صدر نذیر احمد پنھور کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پاکستان ریلوے کی جانب سے رعایتی پالیسی میں کی گئی حالیہ تبدیلیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ صحافیوں کو پہلے سے فراہم کی جانے والی سہولیات کو برقرار رکھا جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نذیر پنھور کا مزید کہنا تھا کہ صحافی برادری ریاست کا اہم ستون ہے جو محدود وسائل کے باوجود عوام تک بروقت اور مستند معلومات کی فراہمی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں صحافیوں کو دی جانے والی 80 فیصد رعایت نہ صرف ان کے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں معاون تھی بلکہ دور دراز علاقوں تک رسائی کو بھی ممکن بناتی تھی تاہم اسے کم کر کے 50 فیصد تک محدود کرنا مناسب اقدام نہیں انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کے شریک حیات کے لیے رعایت کا خاتمہ بھی ایک افسوسناک فیصلہ ہے جس پر نظرثانی کی جانی چاہیے ان کا کہنا تھا کہ ریلوے حکام کو چاہیے کہ وہ صحافیوں کی پیشہ ورانہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پرانی رعایتی پالیسی کو بحال کریں صدر نذیر پنھور نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آؤٹ سورس کی جانے والی ٹرینوں، جن میں گرین لائن، پاک بزنس اور دیگر شامل ہیں، میں بھی صحافیوں کو رعایتی سہولت فراہم کی جائے تاکہ تمام ٹرینوں میں یکساں سہولیات میسر ہوں انہوں نے وفاقی حکومت اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے اپیل کی کہ صحافی برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور ایسی پالیسی ترتیب دی جائے جو ان کے پیشہ ورانہ تقاضوں سے ہم آہنگ ہو آخر میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ حکام اس اہم معاملے پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے مثبت فیصلہ کریں گے تاکہ صحافیوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔