October 28, 2026

قرضوں کا بوجھ: پاکستانی شہریوں پر اوسطاً 2 لاکھ 95 ہزار روپے کا قرضہ پاکستان کا مجموعی قرضہ 71 کھرب روپے

20240919_181431

‏قرضوں کا بوجھ: پاکستانی شہریوں پر اوسطاً 2 لاکھ 95 ہزار روپے کا قرضہ
پاکستان کا مجموعی قرضہ 71 کھرب روپے

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان میں فی شہری اوسط قرضہ 2 لاکھ 95 ہزار روپے تک پہنچ چکا ہے، جو ملک کو درپیش مالی مشکلات کی عکاسی کرتا ہے۔

پاکستان کا مجموعی قرضہ 71.24 کھرب روپے ہو گیا ہے، جو پچھلے مالی سال کے 62.88 کھرب روپے سے 8.36 کھرب روپے کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ یہ قرض اب ملک کی مجموعی قومی پیداوار (GDP) کا 67.2 فیصد بن چکا ہے۔

قومی قرضے میں 8.35 کھرب روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس سے ملکی داخلی قرضہ 47.16 کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کا بیرونی قرضہ 33.06 کھرب روپے ہو گیا ہے، جبکہ خالص حکومتی بیرونی قرضہ 21.75 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

‎