چو ہدری وسیم افضل راجپوت چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ شہر کو ماڈل سٹی بنانے میں مصروف،پارٹی قیادت اور عوام بھی انکی کارکردگی سے مطمئن
چو ہدری وسیم افضل راجپوت چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ شہر کو ماڈل سٹی بنانے میں مصروف،پارٹی قیادت اور عوام بھی انکی کارکردگی سے مطمئن نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) عوامی خدمت کرنے والے انسان وہ عظیم ہستیاں ہیں جو ذاتی مفادسے بالاتر ہوکر انسانیت کی بھلائی غریبوں کی مدد اور معاشرے کی بہتری کے لئے کام کرتے ہیں چوہدری وسیم افضل راجپوت کا تعلق ایک ایسے گھرانے سے ہے،جسکی عوامی،سیاسی،سماجی اور مذہبی خدمات قابل تحسین ہیں، اور انہوں نے دکھی انسانیت کی ہمیشہ خدمت کی،یہی وجہ ہے کہ دوڑ کے شہری ان کی بے پناہ عزت کرتے ہیں،چوہدری وسیم افضل راجپوت اس وقت ٹاؤن کمیٹی دوڑ کے چیئرمین ہیں،اور وہ دوسری بار اس منصب پر فائز ہوئے ہیں،سابقہ بلدیاتی دور میں بھی چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ رہ چکے ہیں،ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے،دوڑ شہر میں پارٹی کو مظبوط بنانے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا ہے،انہوں نے اپنی خاندانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بے لوث عوام کی خدمت کی،جسکی وجہ سے پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا،اور دوڑ شہر اس وقت پیپلز پارٹی کا گڑہ ہے،چوہدری وسیم افضل راجپوت پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی خدمت کے منشور پر عمل پیرا ہیں، اور پارٹی قیادت کی ہدایت پر شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت مصروف رہتے ہیں، شہر کو ایک ماڈل سٹی بنانے کے لئے بلا تفریق اچھے منصوبے بنانا، حاصل شدہ رقم کو منصوبوں میں استعمال کرنا، اور ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے وہ دن رات کی پرواہ کئے بغیر سخت محنت اور لگن سے کام کرتے ہیں،انہوں نے شہریوں کو کسی بھی آفت، تکلیف اور پریشانی میں اکیلا نہیں چھوڑا ہے،سال 2022کے سیلاب میں شہر کو ڈوبنے سے بچانے کے لئے انہوں نے رات دن کھڑے ہوکر شہر اور سرکاری اور نجی اداروں سے سیلابی پانی کی نیکاسی کرائی اور تمام اخراجات خود برداشت کئے،جبکہ وہ اس وقت کسی سرکاری منصب پر فائز بھی نہیں تھے، سیلاب ہو یا شدید برسات اکثر سیاستدان اور افسران گھروں اور دفاتر سے باہر آنے کی زحمت بھی گوارہ نہیں کرتے،مگر چوہدری وسیم افضل راجپوت تمام تر مشکل حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں،کسی نے صحیح کہا ہے کہ جب لوگ کامیاب ہوتے ہیں تو اس کی وجہ محنت ہوتی ہے۔کہ محنت کامیابی کی کنجی ہے۔ قسمت کا اس کامیابی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگرچہ محنت میں استقامت ہوتی ہے اور کسی کام کے مکمل ہونے تک اس پر قائم رہنے کے لیے نظم و ضبط کی ضرورت ہوتی ہے۔ بہت سے عظیم آدمیوں کی تاریخ ثابت کرتی ہے کہ ان میں سے کتنے لوگ محنت اور استقامت سے اعلیٰ مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ تاریخ کے صفحات میں ان عظیم ہستیوں کی ایک بہت لمبی فہرست ہے جو ہمت سے اپنی آخری کامیابی تک ڈٹے رہے،چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کا شمار بھی ایسی ہستیوں میں ہوتا ہے،جنہوں نے اپنی انتھک محنت سے پارٹی قیادت اور عوام کے دلوں میں اپنا ایک خاص مقام بنایا ہے،چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت دوڑ شہر کو ایک ماڈل سٹی بنانا چاہتے ہیں،اور سلسلے میں شہر بھر میں کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی کام کرائے جارہے ہیں،شہر کی اہم شاہراؤں اور سڑکوں کے کنارے درخت اور لائٹس لگائی جارہی ہیں،جس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہورہا ہے،شہر کے بائے پاس کو خوبصورت بنادیا گیا ہے،شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو درختوں اور لائیٹس کے ذریعے خوبصورت بنایا جارہا ہے،شہر کے مورو روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے نئے شیڈ،درخت اور لائیٹس لگائی جارہی ہیں،شہر کے مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگاکر ٹاؤن کمیٹی میں کنٹرول روم قائم کیا گیا،جبکہ وہ شہریوں کو تفریحی سہولت کی فراہمی کے لئے بھی کوشاں ہیں،شہر کے علاقے ہاؤسنگ سوسائیٹی میں پبلک پارک کا کام تیزی سے جاری ہے،جبکہ پاکستان ریلویز سے لیز پر زمین حاصل کرکے شہر کے علاقے بلوچ محلہ اور کھڈا محلہ میں تاریخی فیملی پارک کی تعمیر کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے،یہ فیملی پارک شہید بینظیر آباد ڈویژن کا سب سے بڑا اور تاریخی پارک ہوگا،جس میں تفریحی کی تمام تر سہولیات میسر ہوں گی۔چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کی عوامی خدمات کو پارٹی قیادت بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انکی پارٹی کو مظبوط بنانے کی انتھک کوشش اور لگن کو سراہا جاتا ہے،چوہدری وسیم افضل راجپوت کا شمار سندہ کے ان چند بلدیاتی نمائندوں میں ہوتا ہے،جنہوں نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر صحیح معنوں میں عوامی خدمات سرانجام دی ہیں،یہی وجہ ہے کہ دوڑ کے شہریوں کے علاوہ بیرون شہر سے آنے والے افراد دوڑ شہر کی ترقی دیکھ کر تعریف کئے بغیرنہیں رہتے ہیں،شہر کی صاف ستھری اور کشادہ گلیاں اور سڑکیں،پینے کے پانی کا موثر نظام،سیوریج کا عمدہ سسٹم اور صفائی کا بہترین نظام ایسے اقدامات ہیں جنکی مثال بہت کم ملتی ہے،نہروں کی سالانہ وارہ بندی کے باوجود شہر کے کسی بھی علاقے میں پینے کے پانی کی قلت نہیں ہوتی ہے،پانی کے تالابوں پر سولر سسٹم اور جنریٹر نصب کئے گئے ہیں،جبکہ شہر کے مختلف ڈسپوزل پر جنریٹر نصب کرانے کے سبب شہر سے برساتی پانی بھی چند گھنٹوں میں نیکال دیا جاتا ہے،اور چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ خود برساتی پانی کی نیکاسی کے عمل کی نگرانی کرتے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت بھی دوڑ شہر کو ایک ماڈل سٹی بنانے کے منصوبے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے،اور اس سلسلے میں کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے منظور کئے گئے ہیں،جن پر جلد کام شروع کیا جائے گا