November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ڈسٹرکٹ خوشاب، ملک عبدالغفور

IMG-20260301-WA0172(4)

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ڈسٹرکٹ خوشاب، ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا ہے کہ ایک صحت مند، باشعور اور متوازن معاشرے کی تشکیل کے لیے ادبی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا فروغ ناگزیر ہے۔ انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے کہا کہ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ وہ منفی رجحانات سے دور رہ کر ملک و قوم کی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ ذہنی سکون اور ٹیم ورک کی صلاحیتوں کو بھی فروغ دیتے ہیں، جبکہ ادبی سرگرمیاں نوجوانوں میں شعور، تخلیقی صلاحیت اور فکری پختگی پیدا کرتی ہیں۔ ایک متوازن معاشرہ اسی وقت وجود میں آتا ہے جب جسمانی اور ذہنی دونوں پہلوؤں پر یکساں توجہ دی جائے۔
ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے مزید کہا کہ ضلعی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں، ادبی نشستوں اور تعلیمی پروگرامز کا انعقاد نہایت خوش آئند ہے، جن کے ذریعے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع میسر آتے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں مزید اقدامات کریں اور نوجوانوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ایک صحت مند اور مہذب معاشرے کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔