جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) رکنِ قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے جوہرآباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے صدر و سابق سینیٹر ڈاکٹر
جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) رکنِ قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے جوہرآباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے صدر و سابق سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں نیک تمناؤں سے نوازا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی عبادات کو قبول فرمائے اور انہیں صحت و سلامتی کے ساتھ مزید دینی خدمات کی توفیق عطا کرے۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی ترقی اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں پارٹی امور کو مزید بہتر انداز میں آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔