November 17, 2026

آدھی کوٹ (راجہ نورالہی عاطف سے)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ایم این اے انجینئر

IMG-20260324-WA0040

آدھی کوٹ (راجہ نورالہی عاطف سے)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی کاشف موبائل ریپیئرنگ لیب آدھی کوٹ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت ۔ اس موقع پر انجینئر گل اصغر خان بگھور نے بگھور گروپ کے رہنماؤں اور معززین علاقہ کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر موبائل ریپیئرنگ لیب کا افتتاح کیا اور انہوں نے ملک محمد اکرم بگھور کو انکے نئے کاروبار کے آغاز پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہارِ کیا۔
اس موقع پر تقریب سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے انجینئر مکک گل اصغر خان بگھور نے کہا کہ میں آدھی کوٹ کی غیور عوام کی محبتوں کا ہمیشہ مشکور رہوں گا۔الحمدالله دور اقتدار کے پہلے دو سال میں ہی آدھی کوٹ کا نقشہ بدل دیا ہے۔
آدھی کوٹ میں ون وے روڈ،دو چوک،آدھی کوٹ کی عوام کیلئے واٹر سپلائی کا تحفہ اور جلد آدھی کوٹ کو انشاءاللہ ماڈل ویلج بنائیں گےاور انشاءاللہ آنے والے دنوں میں آدھی کوٹ کی عوام کو مزید خوشخبریاں ملیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ میری اپنے آبائی شہر کی عوام کیلئے خدمت کا یہ سلسلہ بلاتفریق جاری رہے گا۔