نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور سے صدر نورپورتھل
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور سے صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان نے پاکستان ہاوس آدھی کوٹ پر خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل خوشاب ملک محمد وارث بگھور، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان ایڈووکیٹ ملک شاہد اقبال بگھور اور دیگر بھی موجود تھے۔ دوران نشست صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان نے ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کو عید سعید کی دلی مبارکباد دیتے ہوءے ان کےلیے نیک خواہشات کا بھی اظہارکیا۔ سیٹھ ثمر سلطان نے بے لوث عوامی خدمت پر ملک گل اصغر خان بگھور نے شاندار الفاظ خراج تحسین پیش کرتے ہوءے توقع ظاہر کی کہ وہ علاقائ تعمیر و ترقی کےلیے ہرگز کوئ دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ۔۔ممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ انشاءاللہ اس حوالے سے کوئ کسر اٹھا نہیں رکھی جاءے تاکہ میرا حلقہء نیابت تیزی سے شاہراہ ء ترقی پر گامزن ہوسکے اور یہاں کے مکینوں کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لائ جاسکے اور وہ جدید دور کی سہولیات سے بھرپورطریقے سے مستفید ہوسکیں ۔