قصور تھانہ بی ڈویژن میں چوری کی واردات، متاثرہ خاندان لاکھوں کے نقصان کا شکار
قصور
تھانہ بی ڈویژن میں چوری کی واردات، متاثرہ خاندان لاکھوں کے نقصان کا شکار
تھانہ بی ڈویژن قصور کی حدود میں بستی چراغ شاہ، سکول والی گلی نمبر 4 میں مدثر ولد شریف کے گھر نامعلوم چوروں نے بڑی واردات کی، جس میں تقریباً پانچ لاکھ روپے نقدی اور قیمتی زیورات چوری ہو گئے
اطلاعات کے مطابق، گھر کے مالک مدثر عید منانے کے لیے اپنے آبائی گاؤں گئے ہوئے تھے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان نے گھر کو نشانہ بنایا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل بھی اسی گھر میں چوری کی واردات ہو چکی ہے، لیکن اس وقت بھی پولیس کی جانب سے کوئی خاطر خواہ کارروائی نہیں کی گئی تھی، جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے
رپورٹ غنی محمود قصوری
ڈویژنل بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر اتحاد میڈیا کونسل پاکستان
#قصوریات