November 17, 2026

چیف اکرام الدین کو ارجنٹائن بیونس ائرس ادارے کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

IMG-20260324-WA0028

چیف اکرام الدین کو ارجنٹائن بیونس ائرس ادارے کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

میڈیا کے کام میں اکرام الدین کی شاندار کاوشیں دہشتگردی سے نمٹنے اور انسانی حقوق کے تحفظ میں معاون ہیں۔صدر ارجنٹائن بیونس ائرس

ارجنٹینا(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی نژاد و انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے یورپی جرنلسٹ و گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کو ارجنٹائن بیونس ائرس ادارے کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا یہ سرٹیفکیٹ انکو بہترین صحافتی خدمات، انسانی حقوق کیلئے انٹرنیشنل سطح پر آواز بلند کرنے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال خدمات انجام دینے پر دیا گیا اس موقع پر ارجنٹائن بیونس ائرس کے صدر عبدلسا تورکیس، سیکرٹری جنرل للہ عبدالقادر برادعی نے اکرام الدین کی صحافتی خدمات، انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کی لازوال خدمات کو سراہا اور انکو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ میڈیا کے کام میں اکرام الدین کی شاندار کاوشیں ہے جو دہشتگردی سے نمٹنے اور انسانی حقوق کے تحفظ میں معاون ہیں جو قابل تعریف ہے۔یاد رہے کہ اکرام الدین گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو ہے اور اس سے پہلے بھی انکو کئی ممالک سے صحافتی خدمات اور انسانی حقوق کیلئے لازوال خدمات پر ایوارڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے اور یورپ ممالک میں پاکستان کی ترجمانی کر رہے ہے اور دنیا بھر کی خبروں سے ہمیں آگاہ کر رہے ہے۔