November 17, 2026

ڈی ایچ او چارسدہ ڈاکٹر واسیع اللہ کا ریجنل ہیلتھ سنٹر بٹگرام کا دورہ۔

IMG-20260324-WA0027

ڈی ایچ او چارسدہ ڈاکٹر واسیع اللہ کا ریجنل ہیلتھ سنٹر بٹگرام کا دورہ۔

دورے کے دوران حاضری رجسٹر چیک کیا گیا اور تمام عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضر پایا گیا۔

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ، ڈاکٹر واسع اللہ نے عید الفطر کے تیسرے دن ریجنل ہیلتھ سنٹر بھٹگرام کا دورہ کیا تاکہ طبی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا جا سکے۔دورے کے دوران حاضری رجسٹر چیک کیا گیا اور تمام عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضر پایا گیا۔ غیر حاضر عملے کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔تمام اسٹاف مناسب ڈریس کوڈ میں موجود تھا۔ او پی ڈی اور ایمرجنسی مریضوں کے لیے بنیادی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا اور اسٹاک تسلی بخش پایا گیا۔ہسپتال میں صفائی کی مجموعی صورتحال بھی تسلی بخش پائی گئی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر واسع اللہ نے ہسپتال کے انچارج کو ہدایت کی کہ عوام الناس کو 24 گھنٹے بلا تعطل طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔