November 17, 2026

23 مارچ کا دن ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے۔نسیم الرحمان خان ملاخیل

IMG-20260324-WA0029

23 مارچ کا دن ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے۔نسیم الرحمان خان ملاخیل

23 مارچ ہمیں اتحاد،ایمان اور تنظیم کے سنہری اصولوں کی یاد دلاتا ہے۔صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے یومِ پاکستان 23 مارچ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہے، جب برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ مملکت کے حصول کے عزم کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ 23 مارچ ہمیں اتحاد، ایمان اور تنظیم کے سنہری اصولوں کی یاد دلاتا ہے، جن کی بدولت پاکستان معرضِ وجود میں آیا صوبائی مشیر نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اس عہد کی تجدید کرنی چاہیے کہ ہم ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے قربانیاں دی ہیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم باہمی اختلافات کو بھلا کر قومی یکجہتی کو فروغ دیں اور ایک مضبوط و خوشحال پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی آخر میں انہوں نے پوری قوم کو یومِ پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو امن، ترقی اور استحکام عطا فرمائے۔