امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پالم بیچ پر اپنے صدارتی طیارہ ایئر فورس ون پر سوار ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پالم بیچ پر اپنے صدارتی طیارہ ایئر فورس ون پر سوار ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کی ہے۔
امریکی صدر کے مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے ’مکمل اور جامع حل‘ کے حوالے سے ایران کے ساتھ ’تعمیری بات چیت‘ اور ’ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کی تنصیبات پر حملوں کو پانچ روز کے لیے مؤخر کیے جانے کے بیان سے متعلق سوال کیا گیا۔
جس پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم پانچ دن کا وقفہ کر رہے ہیں اور دیکھیں گے کہ یہ کیسا جاتا ہے۔ اگر یہ ٹھیک رہا تو ہم اس مسئلے کو طے کر لیں گے۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ اگر معاملات درست سمت کی جانب نہ گئے تو ہم بس اپنی پوری طاقت سے بمباری جاری رکھیں گے۔‘
ڈونلڈ ٹرمپ اپنے طیارہ میں سوار ہونے سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایران کے بارے میں کہا کہ ’وہ واقعی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں اور ہم بھی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔‘
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران ممکن ہے کہ امن کے بدلے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو ترک کرنے پر راضی ہو جائے۔
انھوں نے کہا کہ ’کل صبح ہم توقع کر رہے تھے کہ ان کے سب سے بڑے بجلی گھر جو 10 ارب ڈالر سے زیادہ لاگت سے بنے ہیں کو تباہ کریں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’وہ اب جوہری ہتھیار نہیں رکھیں گے۔ وہ اس پر راضی ہو رہے ہیں۔ اگر اس میں سے کچھ بھی شامل ہو، تو کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔‘
ٹرمپ نے پالم بیچ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ’اہم متفقہ نکتہ‘ موجود ہے۔
ایئر فورس ون کے قریب گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بات چیت ’بہت مضبوط‘ رہی ہے اور ان کے مشیر سٹیو وٹکوف اور داماد جیریڈ کوشنر بھی اس میں شامل رہے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم دیکھیں گے کہ یہ بات چیت ہمیں کہاں لے جاتی ہے۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’ہمارے درمیان اہم متفقہ نکتہ موجود ہے، میں کہوں گا تقریباً تمام نکات پر اتفاق ہے۔‘
صدر نے بتایا کہ امریکہ نے ’ایک اعلیٰ شخص‘ سے بات کی ہے، لیکن نئے رہبرِ اعلیٰ سے نہیں اور بعد میں کہا کہ ’ہم نہیں جانتے کہ وہ زندہ ہے یا نہیں
[ ایران کے مشرق وسطی ممالک پر مسلسل حملوں کی وجہ سے اب صورتحال انتہائی کشیدگی کی جانب بڑھ رہی ہے جہاں ایک طرف سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک ایران کو حملوں کی صورت میں جواب دینے کی تنبہہ کررہے ہیں تو دوسری جانب ایران کی جانب سے حملے جاری ہے ، ایسی صورتحال میں پاک سعودی دفاعی معاہدے پر عمل کے شروع ہونے کی بھی باتیں ہو رہی ہیں