سکھر( )سکھر میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد،جامعہ محمودیہ قریشی گوٹھ
سکھر( )سکھر میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد،جامعہ محمودیہ قریشی گوٹھ میں شہداءکے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب و ریلی نکالی ،یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے،حافظ غلام اللہ بروہی کا تقریب و ریلی سے خطاب تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی یوم پاکستان روایتی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا یوم پاکستان کے حوالے سے جامعہ قاسم العلوم محمودیہ قریشی گوٹھ سکھر کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب و ریلی کا اہتمام کیا گیا تقریب میں جامعہ قاسم العلوم محمودیہ کے مہتمم حافظ غلام اللہ بروہی،قاری غلام معاوی سکھر وی ،مولانا امداد اللہ،قاری محمد مدنی،قاری مسرور بلوچ ، غلام مہدی ،جاد اللہ بروہی سمیت مدرسے ہذاہ کے طلباء نے شرکت کی اور یوم دفاع کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی تقریب و شرکاءریلی سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ علماءکرام و دیگر کا کہنا تھا کہ یہ وطن ہم نے بڑی قربانیوں سے حاصل کیا , قوم نے پچھلی دو دہائیوں سے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ثابت قدمی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ قوم نے پاکستان کے مخالفین کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے، ہم افواج پاکستان کیساتھ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف لڑیں گے اور ملک کی سلامتی استحکام ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے یوم پاکستان کا دن اقبال کے خواب اور قائد اعظم کی جدوجہد کا دن ہے اور جب بھی ہم 23 مارچ کا دن منائیں تو یاد ہونا چاہیے کہ ہم نے کیا کھویا ہے اور کیا پایا ہے اور ملک کے لیے ہمیں متحد رہنے کی ضرورت ہے یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے اور اس دن کو پوری قوم جوش وجذبے سے منا کر دنیا پرثابت کرنا چاہتی ہے کے پاکستانی ایک زندہ قوم ہیں۔