November 17, 2026

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) وسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی تصور اقبال کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران جرائم کی روک تھام کے لیے کیے گئے مؤثر

IMG-20260323-WA0111

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) وسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی تصور اقبال کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران جرائم کی روک تھام کے لیے کیے گئے مؤثر اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ سال 2026 کے رمضان المبارک کا گزشتہ سال 2025 سے موازنہ کیا جائے تو مجموعی طور پر جرائم کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق رمضان المبارک کے دوران سال 2025 کے مقابلے میں سال 2026 میں جرائم میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ سرقہ بالجبر کے مقدمات میں 80 فیصد، نقب زنی میں 34 فیصد، وہیکل چوری میں 85 فیصد جبکہ اقدام قتل کے واقعات میں بھی 80 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ سال 2025 میں رمضان المبارک کے ماہ میں سرقہ بالجبر کے 128 واقعات رپورٹ ہوئے تھے، جو سال 2026 میں کم ہو کر صرف 26 رہ گئے۔ اسی طرح نقب زنی کے واقعات 41 سے کم ہو کر 27 ہو گئے۔ وہیکل چوری کے کیسز میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی، جو 156 سے کم ہو کر صرف 24 رہ گئے جبکہ ڈکیتی کا کوئی کیس رپورٹ نہ ہوا ہے۔ عید الفطر کے دوران پرانی دشمنیوں کے خلاف مؤثر انسدادی کارروائیوں کے نتیجے میں اقدام قتل کے واقعات بھی 10 سے کم ہو کر 2 رہ گئے،رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بھی پولیس کی کارکردگی مؤثر رہی، جہاں ڈکیتی، نقب زنی اور وہیکل چوری جیسے جرائم میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران سال 2025 کے مقابلے میں سال 2026 میں سرقہ بالجبر کے مقدمات میں 88 فیصد، نقب زنی میں 9 فیصد، وہیکل چوری میں 83 فیصد جبکہ اقدام قتل کے واقعات میں بھی 100 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ سال 2025 میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سرقہ بالجبر کے 52 واقعات رپورٹ ہوئے تھے، جو سال 2026 میں کم ہو کر صرف 6 رہ گئے۔ اسی طرح نقب زنی کے واقعات 12 سے کم ہو کر 11 ہو گئے۔ وہیکل چوری کے کیسز میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی، جو 46 سے کم ہو کر صرف 8 رہ گئے جبکہ ڈکیتی کا کوئی کیس رپورٹ نہ ہوا ہے۔ عید الفطر کے دوران پرانی دشمنیوں کے خلاف مؤثر انسدادی کارروائیوں کے نتیجے میں اقدام قتل کے واقعات بھی 2 سے کم ہو کر صفر رہ گئے،چاند رات کے موقع پر ضلع بھر کے بازاروں میں بہترین سیکیورٹی انتظامات کے باعث چھینا جھپٹی، گاڑی چوری سمیت کسی بھی قسم کی واردات پیش نہیں آئی۔اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ضلع میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔