November 17, 2026

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )ستھراء پنجاب ورکروں کی میلسی میں شاندار کارکردگی پر مٹھائی تقسیم،

IMG-20260323-WA0110

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )ستھراء پنجاب ورکروں کی میلسی میں شاندار کارکردگی پر مٹھائی تقسیم، عید پر شہر کو خوبصورت بنانے میں اہم کردارشہر میں عیدالفطر کے موقع پر صفائی ستھرائی اور سجاوٹ کے بہترین انتظامات پرستھراء پنجاب کے ورکروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سٹی زون ون میں سپروائزر ز محمد فیصل مدنی اور میٹ محمد عمران،محمد ثقلین حیدر،محمد منور،قیصر مسیح،محمد ایازاور دیگر نے ورکروں میں مٹھائی تقسیم کی۔اس موقع پر تحصیل منیجر فاروق علی خان ایریا منیجر علی حمزہ، طلحہ فاروقی مانیٹرنگ آفیسرکا کہنا تھا کہ عیدالفطر جیسے خوشی کے موقع پر شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانا ستھراء پنجاب کے ورکروں کی محنت اور ذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورکروں نے دن رات محنت کر کے نہ صرف صفائی کے نظام کو بہتر بنایا بلکہ شہر کی سجاوٹ میں بھی بھرپور کردار ادا کیا۔سپروائزرز اور میٹوں نے ورکروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے محنتی اور ذمہ دار عملہ کسی بھی ادارے کا قیمتی اثاثہ ہوتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔ورکروں نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت کو سراہا جانا ان کے لیے اعزاز ہے اور وہ مستقبل میں بھی شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔