میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) سابق ایم این اے و مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی
میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) سابق ایم این اے و مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی خان محمود حیات خان عرف ٹوچی خان،خان عبداللہ حیات کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی سٹی صدر ملک نذیر احمد ملتانی،سٹی جنرل سیکرٹری شیخ مسعود احمد ظہیر،چیرمین احستاب کمیٹی پریس کلب میلسی ملک محمد اقبال مدنی،اٰیڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب محمد قاسم ریاض،ڈاکٹر نذیر احمد،محمد شکیل قادری سے اپنے ڈیرے پر عید ملن کے موقع پر کہا ہے کہ عید ہماری خوشیوں کا عظیم تہوار ہے جو ہمیں محبت، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ عید کے موقع پر ہمیں خاص طور پر غریب، نادار اور مزدور طبقے کو یاد رکھنا چاہیے اور ان کی خوشیوں میں شامل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عید صرف نئے کپڑے پہننے اور لذیذ کھانے کھانے کا نام نہیں بلکہ یہ دن ایثار، ہمدردی اور دوسروں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا پیغام دیتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اردگرد موجود مستحق افراد، رشتہ داروں اور ہمسایوں کا خیال رکھیں تاکہ کوئی بھی اس خوشی کے موقع پر محروم نہ رہے۔خان محمود حیات عرف ٹوچی خان نے مزید کہا کہ عید کا اصل پیغام اتحاد و یگانگت ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کے قریب آئیں اور معاشرے میں محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عید کے موقع پر زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کی مدد کریں تاکہ عید کی حقیقی خوشیاں سب تک پہنچ سکیں۔