_*وہاڑی: گالف سٹی میں عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں، پارکنگ سے شہری کی موٹر سائیکل چوری*_
_*وہاڑی: گالف سٹی میں عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں، پارکنگ سے شہری کی موٹر سائیکل چوری*_
_*وہاڑی (بیو رو چیف ) عید کے پرمسرت موقع پر سیر و تفریح کے لیے آنے والے شہری کو گالف سٹی کی سیر مہنگی پڑ گئی۔ تھانہ ٹھینگی کی حدود میں واقع گالف سٹی کی پارکنگ سے نامعلوم چور شہری کی موٹر سائیکل لے اڑے۔ پارکنگ انتظامیہ نے ذمہ داری لینے سے صاف انکار کر دیا جس پر شہریوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے تفصیلات کے مطابق، عید کی تعطیلات کے دوران شہری راؤ حسن تفریح کی غرض سے وہاڑی گالف سٹی پہنچے۔ انہوں نے اپنی موٹر سائیکل باقاعدہ طور پر مختص کردہ پارکنگ ایریا میں کھڑی کی اور 50 روپے کی پرچی (رسید) بھی حاصل کی۔ تاہم، جب وہ سیر کے بعد واپس آئے تو ان کی موٹر سائیکل وہاں سے غائب تھی*_
_*متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ پارکنگ عملہ صرف 50 روپے فی موٹر سائیکل پرچی کاٹنے اور رقم بٹورنے میں مصروف ہے،لیکن گاڑیوں کی حفاظت کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔ جب پارکنگ انتظامیہ سے موٹر سائیکل کی چوری سے متعلق بات کی گئی تو انہوں نے کسی بھی قسم کی ذمہ داری قبول کرنے سے صاف انکار کر دیا 50 روپے کی باقاعدہ رسید حاصل کرنے کے باوجود محفوظ پارکنگ سے موٹر سائیکل کا چوری ہونا انتظامیہ کی نااہلی پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے تھانہ ٹھینگی کے علاقے میں موٹر سائیکل چوروں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ٹھینگی نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست وصول کر لی ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع سے ملزمان کا سراغ لگایا جائے گا اور جلد انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے گا اہلیانِ وہاڑی نے ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ تفریحی مقامات پر پارکنگ مافیا کی نکیل کسی جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی اور شہری ایسی صورتحال کا شکار نہ ہو*_