*ھم اور ہمارے لواحقین* *تحریر: جاوید صدیقی جرنلسٹ کراچی*
*ھم اور ہمارے لواحقین*
*تحریر: جاوید صدیقی جرنلسٹ کراچی*
ہم سے قبل اور ان سے قبل کی نسلیں پنج وقتہ نمازی تسبیح و تحلیل اور قرآن پاک کی تلاوت کی عادی تھیں لیکن وہ اپنی فرضی عبادات کیساتھ ساتھ سنت رسول ﷺ کو بھی فرض کے قریب ادا کرتی تھیں خاص طور پر اپنے خونی رشتہ داروں کی قبروں پر پہنچ کر ان کیلئے دعائے استغفار اور بخشش و مراعات کیلئے دعائیں کرنا عام معاملات میں شامل تھا۔ قرآن و احادیث سے ثابت ھے اور رشد و ہدایت کہ اپنے مرحومین کی لحد پر لازماً جایا کرو کیونکہ وہ زندوں کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔ آپ ﷺ کا بھی معمول تھا کہ آپ قبرستان جاکر مرحومین کیلئے دعائے استغفار کرتے تھے۔ یاد رھے کہ جنکا اولادیں نہیں ہیں یا بیٹے نہیں تو ان رشتہ داروں کی قبروں پر بھی لازمی جایا کریں کیونکہ اس کا ثواب رب خاص عطا کرتا ھے۔ ماں باپ بہن بھائی کی قبروں پر جاکر دعا کرنے سے رشتہ کے حقوق ادا ہوتے ہیں۔ زندگی میں لاکھ خفگی ناراضگی شکوہ شکایت سہی مگر بعد موت ان سب معاملات کو بھلا کر مرحومین کی بخشش کیلئے کئے گئے توبہ استغفار اور دعائیں کا ثمر رب تعالیٰ بے انتہاء حسین دے گا۔ وہی قبریں قائم و دائم بھی رہتی ہیں جنکے لواحقین اپنے مرحومین کی لحد پر آتے جاتے رہتے ہیں۔ یاد رھے کہ آج ھم جو حق ادا کررہے ہیں بعد ہماری موت اللہ ہمارے حق کا بدل بہت خوبصورت ادا کریگا انشاءاللہ۔ قبرستان میں اپنے لواحقین کیلئے دعاؤں کیساتھ ساتھ تمام قبرستان کے مرحومین بلکہ دنیا بھر کے مسلمان مرحومین اور قیامت تک کے مسلمان مرحومین کی مغفرت کیلئے بھی دعا کریں کیونکہ اس عمل سے ہماری دعا ہمیں بھی مل سکیں گی۔ قبرستان میں کثرت سے جایا کریں تاکہ حکومتی اداروں کو بآور کراسکیں کہ مسلمانوں کے قبرستان کی حالت کیسی ھے اور بہتر بنانے کیلئے انہیں راغب کرسکیں امید ھے کہ اس بابت آپ تمام مسلمان ایکبار ضرور سوچیں گے غور کریں گے شکریہ