سنٹرل جیل پشاور میں احساس شجر پروگرام کے تحت ایک پروقار شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
سنٹرل جیل پشاور میں احساس شجر پروگرام کے تحت ایک پروقار شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جو وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں منعقد ہوئی۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سنٹرل جیل پشاور میں حکومت خیبر پختونخوا کے “احساسِ شجر” پروگرام کے تحت ایک پروقار شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا، جو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں منعقد ہوئی۔اس مہم کا مقصد ایک ہی دن میں دس لاکھ درخت لگانے کے حکومتی ہدف میں بھرپور حصہ ڈالنا تھا۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبر پختونخوا،ریحان گل خان خٹک نے خصوصی شرکت کی 23 مارچ یوم پاکستان کا کیک بھی کاٹا گیا اور اپنے ہاتھوں سے پودا لگا کر اس قومی مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔یہ مہم صرف سنٹرل جیل پشاور تک محدود نہیں ہے بلکہ پورے صوبے کے تمام جیلوں میں ایک مربوط اور منظم انداز میں جاری ہے ۔اسی سلسلے میں محکمہ جیل خانہ جات خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام صوبہ بھر کی تمام جیلوں اور دفاتر میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، جس میں تمام افسران اور عملے نے بھرپور شرکت کی۔ اس اجتماعی کاوش نے محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ اور حکومتی وژن پر مکمل عملدرآمد کا واضح اور مثبت پیغام دیا۔
تقریب کے دوران یومِ پاکستان کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا، جس میں جیل عملہ نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ انسپیکٹر جنرل جیل خانہ جات نے کہا کہ اس وقت ہمارے ملک کو درپیش سب سے بڑے چیلنجز میں ماحولیاتی تبدیلی (Climate Change) اور بڑھتی ہوئی ابادی (Overpopulation) کا مسئلہ ہے اور اس پر قابو پانے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چترال سے لے کر پاڑاچنار تک اور مانسہرہ سے لے کر ڈی ائی خان تک ہمارے جتنے بھی جیل ہیں آن میں شجرکاری مہم بھرپور انداز سے چلایا گیا۔انسپیکٹر جنرل جیل خانہ جات نے سیکرٹری جنگلات و ماحولیات جنید خان اور ان کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے بروقت پودے مہیا کر کے اس مہم کو کامیاب بنانے میں بہت اہم کردار ادا کیا اسی طرح انہوں نے تمام سپرڈنٹ جیل کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے بہت شارٹ نوٹس پر پوری تیاری کر کے اس مہم کو کامیاب بنایا۔تقریب کے اختتام پر اس عہد کا اظہار کیا گیا کہ شجرکاری مہم کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا تاکہ ایک صاف، سرسبز اور محفوظ پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکے۔