23 مارچ تاریخی قرارداد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔زبیر علی یوسفزئی
23 مارچ تاریخی قرارداد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔زبیر علی یوسفزئی
آئیے ہم سب مل کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر پیغام
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل فشریز خیبرپختونخوا زبیر علی یوسفزئی نے کہا کہ یومِ قراردادِ پاکستان، 23 مارچ 2026 کے موقع پر ہم اس تاریخی قرارداد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جس نے ایک آزاد وطن کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمارے اسلاف کے عزم، اتحاد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ایک خودمختار ریاست کے حصول کے لیے جدوجہد کی۔یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل فشریز خیبرپختونخوا زبیر علی یوسفزئی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آئیے ہم سب مل کر اس عہد کی تجدید کریں کہ ہم دیانتداری، محنت اور اجتماعی ذمہ داری کے ساتھ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے تا کہ پاکستان ترقی کر سکے۔