سکھر ,بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی تفصیلات کے مطابق سکھر یونین آف جرنلسٹس (SUJ) نے پاکستان ریلوے کی جانب سے صحافیوں کو حاصل 80
سکھر ,بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی تفصیلات کے مطابق سکھر یونین آف جرنلسٹس (SUJ) نے پاکستان ریلوے کی جانب سے صحافیوں کو حاصل 80 فیصد سفری رعایت کو کم کر کے 50 فیصد کرنے، سالانہ صرف 10 سنگل سفروں تک محدود کرنے اور اہل خانہ (شریکِ حیات) کی رعایت مکمل ختم کرنے کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے صحافی دشمن اقدام قرار دیا ہے۔سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر جاوید جتوئی، جنرل سیکرٹری کامران شیخ خازن شہزاد تابانی اور مجلس عاملہ کے اراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایک طرف میڈیا انڈسٹری شدید بحران کا شکار ہے، جہاں بڑے پیمانے پر ڈاو¿ن سائزنگ ہو رہی ہے اور ورکنگ جرنلسٹس کی تنخواہوں میں بے جا کٹوتیاں جاری ہیں، وہاں حکومت کی جانب سے برسوں سے حاصل سفری سہولیات کو چھیننا زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے،رہنماو¿ں نے مزید کہا کہ صحافی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے مسلسل سفر میں رہتے ہیں، خاص طور پر سکھر جیسے جنکشن سے جڑے شہروں کے صحافی روزانہ کی بنیاد پر ٹرین استعمال کرتے ہیں۔ رعایت کو محض 10 سفروں تک محدود کرنا اس سہولت کو عملاً ختم کرنے کے برابر ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا کہ مہنگائی کے اس ہوش ربا دور میں صحافیوں کی فیملی سے رعایت واپس لینا سراسر ناانصافی ہے، جس سے سفید پوش صحافی خاندانوں پر مالی بوجھ مزید بڑھے گا۔ سکھر یونین آف جرنلسٹس نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس فیصلے پر فوری نظر ثانی کریں اور صحافیوں کو حاصل 80 فیصد رعایت کو بغیر کسی حد (Limit) کے “من و عن” بحال رکھا جائے، ایس یو جے نے واضح کیا کہ اگر یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو صحافی برادری اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے پر مجبور ہو گی۔