خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے عیدالفطر کے روز
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے عیدالفطر کے روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا تاکہ عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کی تیمارداری بھی کی اور عید کی خوشیوں میں انہیں شامل کرنے کے لیے مٹھائی اور تحائف تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوامی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔