November 17, 2026

23 مارچ صرف ایک تاریخ نہیں بلکہ ایک جدوجہد کی داستان ہے۔اکرام الدین

IMG-20260323-WA0053

23 مارچ صرف ایک تاریخ نہیں بلکہ ایک جدوجہد کی داستان ہے۔اکرام الدین

یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزادی ہمیں آسانی سے نہیں ملی، بلکہ اس کے پیچھے بے شمار قربانیاں ہیں۔معاون خصوصی وزارت اوورسیز برائے اٹلی

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت اوورسیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ 23 مارچ صرف ایک تاریخ نہیں، بلکہ ایک خواب، ایک یقین اور ایک جدوجہد کی داستان ہے۔انہوں نے کہا یہ وہ دن ہے جب ہمارے بزرگوں نے ایک ایسا خواب دیکھا جو بعد میں ایک آزاد وطن کی صورت میں حقیقت بنا۔انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزادی ہمیں آسانی سے نہیں ملی، بلکہ اس کے پیچھے بے شمار قربانیاں، دعائیں اور امیدیں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس امانت کی قدر کریں، اپنے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اور اتحاد، ایمان اور نظم کے اصولوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔وزارت اوورسیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام الدین نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن ہمیں اُن لوگوں کو یاد کرنا چاہیے جنہوں نے اپنے کل کو قربان کر کے ہمیں ایک بہتر آج دیا۔
اور ساتھ ہی یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنے آنے والے کل کو اس سے بھی بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے وطن پاکستان کو ہمیشہ امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے، اور ہمیں ایک ذمہ دار اور باشعور قوم بننے کی توفیق دے۔ آمین