October 28, 2026

وہاڑی( بیو رو چیف ) پاکستان کی ترقی مغل برادری کا اہم کردار ہے کیونکہ مغل بہادر اور محنتی ہوتے ہیں ایک دوسرے کی طاقت بننے کے لیے ہمارا اتحاد ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مغل سپریم کونسل کے مرکزی صدر احسن علی مغل نے تنظیم مغلیہ کے اجلاس سے

IMG-20240922-WA0129

وہاڑی( بیو رو چیف ) پاکستان کی ترقی مغل برادری کا اہم کردار ہے کیونکہ مغل بہادر اور محنتی ہوتے ہیں ایک دوسرے کی طاقت بننے کے لیے ہمارا اتحاد ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مغل سپریم کونسل کے مرکزی صدر احسن علی مغل نے تنظیم مغلیہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ضلع و تحصیل سطح تک تنظیم کا قیام خوش آئند امر ہے جس سے برادری کی آپسی رابطہ کاری موثر ہو گی اور برادری کے کمزور افراد کو معاشرے کا باعزت شہری بنانے کے لیے کوششوں میں مدد ملے گی تنظیم مغلیہ وہاڑی کے چیئرمین اعجاز حسین مغل ایڈووکیٹ، صدر محمد امتیاز مغل، چیف آرگنائزر مرزا امجد حسین انجم، سینئر وائس چیرمین محمد ناصر مرزا اور جنرل سیکرٹری مبشر مجید مرزا نے گزشتہ 7 ماہ کی تنظیمی کارکردگی بارے بریف کیا جسے احسن علی مغل نے سراہا مرکزی صدر سپریم کونسل احسن علی مغل نے تنظیم مغلیہ وہاڑی کے کیبنٹ ممبران سے ملاقات کی اور انہیں مرکز کی جانب سے ہر طرح کے تعاون اور رہنما کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر لاہور کے معروف قانون دان مرزا شہریار جنگ، تنظیم مغلیہ کے نائب صدور مرزا شہزاد احمد، مرزا محمد آصف، فنانس سیکرٹری محمد اشرف مغل، ایڈیشنل سیکرٹری فیصل انجم مغل، جوائنٹ سیکرٹری مرزا عزیزالرحمن مغل و دیگر کیبنٹ ممبران بھی موجود تھے