October 28, 2026

وہاڑی (بیو رو چیف ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی منصور امان کی ہدایت پر منشیات فروش عناصر کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، اسی سلسلہ میں ایس ایچ او لڈن راشد ندیم کی سربراہی میں ٹیم ممبران محمد اکرام ایس ایچ او تھانہ سٹی، اسد رضا ایس آئی، اور محمد اشرف

IMG-20240922-WA0130

وہاڑی (بیو رو چیف ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی منصور امان کی ہدایت پر منشیات فروش عناصر کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، اسی سلسلہ میں ایس ایچ او لڈن راشد ندیم کی سربراہی میں ٹیم ممبران محمد اکرام ایس ایچ او تھانہ سٹی، اسد رضا ایس آئی، اور محمد اشرف نے کارروائی کرتے ہوئے دوران ناکہ بندی ملزمان کو گرفتار کیا اور منشيات کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی، بدنام زمانہ منشیات فروش طفیل اور عابد کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 36 کلو 6 سو گرام افیون اور 66 کلو 9 سو 60 گرام چرس برآمد کرلی۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کے دوران ایس پی انویسٹی گیشن فاروق احمد کمیانہ کا کہنا تھا کہ یہ بدنام زمانہ ملزمان طویل عرصے سے منشیات کے گھنونے کاروبار میں ملوث تھے جو منشیات کی بڑی کھیپ ٹیکسلا سے جنوبی پنجاب لائی جا رہی تھی جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے یہ منصوبہ ناکام بنا دیا۔ دوسری جانب ڈی ایس پی صدر اشرف تبسم کا کہنا تھا کہ اس کارروائی سے علاقے میں منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کے خلاف ایک بڑی کامیابی ہے اور پولیس کو یقین ہے کہ اس نیٹ ورک کے دیگر افراد کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ایس ایچ او لڈن راشد ندیم جٹ کا کہنا تھا کہ پولیس کی اس کامیابی سے علاقے میں منشیات فروشوں کے حوصلے پست ہوں گے، عوام سے اپیل ہے کہ اگر آپکو کسی بھی مشتبہ سرگرمی کے بارے میں معلومات ہوں تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔