November 18, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھاحافظ شوکت علی اور ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ

IMG-20260323-WA0047

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھاحافظ شوکت علی اور ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال ( ڈی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا ، زیر علاج مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ انتظامی افسران نے سکاؤٹس کے ہمراہ عیدالفطر کی مناسبت سے مریضوں میں پھل تقسیم کیے جبکہ ان کے ساتھ آئے لواحقین میں بھی مٹھائی تقسیم کی۔ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عید کے دنوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور صفائی و ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت کے مترادف ہے اور ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔