November 18, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) آر پی او سرگودھا رینج اور ڈی پی او کی شہدائے پولیس کے گھر آمد، ورثاء کے ساتھ عید منائی۔ ریجنل پولیس

IMG-20260323-WA0048

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) آر پی او سرگودھا رینج اور ڈی پی او کی شہدائے پولیس کے گھر آمد، ورثاء کے ساتھ عید منائی۔ ریجنل پولیس آفیسرمحمدشہزاد آصف خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف نے نمازِ عید کے بعد شہدائے پولیس کے گھروں کا دورہ کیا اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارا۔ افسران نے شہداء کے والدین اور بچوں سے ملاقات کی، انہیں عید کی مبارکباد دی اور ان میں عیدی و تحائف تقسیم کیے۔
اس موقع پر آر پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ “آج ہم جس امن و سکون کے ساتھ عید منا رہے ہیں، یہ ان شہداء کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔
✓ ہم اپنے ان بہادر بیٹوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس ہر خوشی اور غمی میں اپنے شہداء کے لواحقین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔