کنزہ نے رشتہ ٹھکرایا۔ کزن نے اغوا کر کے قتل کر دیا ایک افسوسناک ناک واقعہ پیش آیا جہاں جھنگ کی رہائشی کنزہ راولپنڈی کی ایک نجی یونیورسٹی
کنزہ نے رشتہ ٹھکرایا۔ کزن نے اغوا کر کے قتل کر دیا
ایک افسوسناک ناک واقعہ پیش آیا جہاں جھنگ کی رہائشی کنزہ راولپنڈی کی ایک نجی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھی۔ دو سال قبل اس کے ماموں کے بیٹے نے رشتہ مانگا، والدین نے رضامندی سے قبول کیا، مگر منگنی سے پہلے لڑکے والوں کے جھگڑے کے بعد لڑکے نے خود رشتہ ختم کر دیا۔ بعد ازاں کنزہ کو تعلیم کے لیے راولپنڈی بھیج دیا گیا چند ماہ قبل ملزم نے دوبارہ رشتے کے لیے دباؤ ڈالا، مگر اس بار کنزہ کے والد نے انکار کر دیا۔ اس انکار پر ملزم نے کینہ رکھ لیا۔ جب کنزہ واپس جھنگ آرہی تھی تو ملزم اسے چنیوٹ کے قریب بس سے اتار کر اپنے ساتھ لے گیا دو دن بعد کنزہ کی لاش ملی۔ پوسٹ مارٹم کے مطابق موت زہر اور تشدد سے ہوئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا جس نے اعتراف کیا کہ اس نے رشتے سے انکار پر قتل کیا یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ معاشرے میں خواتین کے اپنے فیصلے کے حق کو اب بھی تسلیم نہیں کیا جارہا اور ذاتی انا کی بنیاد پر سنگین جرائم ہو رہے ہیں۔