November 19, 2026

سکھر(بیورورپورٹ)نماز عید کے بعد شہریوںکی اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری، دعاو¿ں کا سلسلہ تینوں

Screenshot_2026-03-22_165158

سکھر(بیورورپورٹ)نماز عید کے بعد شہریوںکی اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری، دعاو¿ں کا سلسلہ تینوں روز جاری، تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی نماز کے ادائیگی کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دی اور اپنے عزیز و اقارب کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور دعا مغفرت کیساتھ ساتھ گل پاشی کیں ، عیدالفطر کے موقع پر لوگوںکی بڑی تعدادکی اپنے مرحوم رشتہ داروں کی قبروں پر حاضری، قبروں پرپھول،اگربتیاں،پانی کاچھڑکاو¿ اورفاتحہ خوانی کی گئی واضع رہے کہ لوگ اپنے مرحوم رشتہ داروں کی یاد میں ان کی قبروں پر حاضری دیتے ہیںشہر سکھر کے مختلف قبرستانوں میںدنیا سے رخصت ہونے والے افراد جن میں مرد‘خواتین‘بزرگ‘بچے شامل تھے کی مغفرت کیلئے دعا کی۔شہربھرمیں پھولوں اور اگربتیوں کی فروخت بڑھ گئی اور شہری بڑی تعدادمیں پھول اگربتیاں کھجوراورریحان کے خوشبودار پودے خریدکرانہیں قبروں پرڈالتے رہے۔