November 19, 2026

23 مارچ کا دن اتحاد استقامت اور خودمختاری کی علامت ہے۔ارباب اورنگزیب کاسی

IMG-20260322-WA0130

23 مارچ کا دن اتحاد استقامت اور خودمختاری کی علامت ہے۔ارباب اورنگزیب کاسی

یہ دن ہمیں قومی یکجہتی، جمہوریت اور ترقی کی راہ پر گامزن رہنے کا درس دیتا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ژوب

ژوب(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ژوب ارباب اورنگزیب کاسی نے کہا کہ 23 مارچ 1940 پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے جب قرارداد لاہور منظور کی گئی، جس نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کے قیام کی راہ ہموار کی۔ انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کا دن اتحاد، استقامت اور خودمختاری کی علامت ہے، جو ہمیں قومی یکجہتی، جمہوریت اور ترقی کی راہ پر گامزن رہنے کا درس دیتا ہے۔ 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ژوب ارباب اورنگزیب کاسی نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان نے معاشی ترقی، دفاعی صلاحیتوں، نوجوانوں کی اختراعات، خواتین کے بااختیار ہونے اور عالمی سفارتی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اپنے قومی تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی کی منازل طے کریں اور پاکستان کو ایک مستحکم ریاست بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے۔ آمین