November 19, 2026

سکھر(بیورورپورٹ) عید الفطر کے موقع پر سکھر اضلاع میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ،

Screenshot_2026-03-22_165158

سکھر(بیورورپورٹ) عید الفطر کے موقع پر سکھر اضلاع میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ، تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر ڈی آئی جی سکھر کی ہدایات پر سکھر رینج کے تینوں اضلاع، خیرپور، گھوٹکی اور سکھر میں امن وامان کی فضا کو بحال رکھنے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے سیکیورٹی پلان کے تحت عید کے تینوں اضلاع میں پولیس کو ہائی الرٹ رکھا گیا ، عید الفطر کے موقع پر سکھر ، خیرپور ، گھوٹکی میں عید گاہوں، مساجد، امام بارگاہوں میں مجموعی طور پر چھوٹے و بڑے (778) عید نماز کے اجتماعات ہوئے۔ چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر سکھر میں (1777)، خیرپور میں (1885)، گھوٹکی میں (1058) اور مجموعی طور پر (4720) پولیس مرد و خواتین افسران و اہلکار وں نے فرائض/ڈیوٹیز ادا کیں ، جبکہ سکھر پولیس کی جانب سے افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر کے پولیس گشت میں اضافہ کیا گیا اور اہم مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی گئی جبکہ پولیس کی جانب سے مساجد، امام بارگاہوں، عید نماز کے اجتماعات سمیت اہم چوراہوں، ریلوے اسٹیشن، بس اسٹاپ،اسپتالوں،پارکس، داخلی و خارجی راستوں، بازاروں، چوراہوں سمیت دیگر پبلک/تفریحی مقامات پر پولیس کے جوان تعینات کئے گئے اورسادہ لباس پولیس اہلکار بھی گشت کرتے ہوئے دیکھائی دیئے تو کہی کہی خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیاتھا ۔