*الوداع یا مسجد الاقصٰی؟*
*الوداع یا مسجد الاقصٰی؟*
*اسرائیل کے مقامی اخبارات اور دائیں بازو کے یہودیوں کی چکا چوند سے اندازہ لگانا قطعاً مشکل نہیں کہ مسسجد اقصیٰ کو اسی مارچ یا اپریل کے آخر تک شہید کیئے جانے کا امکان غالب ہے! اسرائیل نے قریباً تین ہفتے سے مسلمانوں پر مسجد اقصٰی میں داخلے پر پابندی لگائی ہوئی ہے! اس مرتبہ وہاں عید کی نماز نہ پڑھنے دینا دراصل مسلم دنیا کے ردعمل کو پرکھنے کی ایک آزمائش تھی!*
*آخری مرتبہ رگ پرکھی جا چکی! مسلم حکمرانوں کے وہی روائتی مذمتی بیانات! اسی بنیاد پر اب یہودیوں کو اطمینان ہو چکا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی جگہ تھرڈ ٹیمپل بنانے سے انھیں دنیا کی کوئ طاقت بھی نہیں روک سکتی! وہ اپنی اس قوت کا برملا اظہار بھی کر رہے ہیں!*
*حیرت کی بات نہیں کہ نہ تو صدر ٹرمپ کے نام نہاد Abraham Accord اور Board of Peace میں شامل مسلم ممالک میں کوئی دم خم ہے اور نہ ہی چوبیس گھنٹے اسرائیل اور امریکہ کو دھمکیاں لگانے والے کاغذی شیر ایران میں! کھیل اس طرح سجایا گیا ہے کہ ہر چال کے بعد کامیابی کا جو بھی پھل گرتا ہے سیدھا اسرائیل کی جھولی میں!*
*صاف ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ، مغرب اور اسرائیل کو مسلم دنیا کے اقدار، دوستی، دشمنی اور دھمکیوں کی کوئی پرواہ نہیں کیونکہ انھیں اطمینان ہے کہ مسلم دنیا میں اقتدار کا میکنزم، سیاست، معیشت اور عدالت سب انہی کے منصوبوں کی مرہون منت ہی تو ہے!*
*نوشتہ دیوار ہے کہ جب تک مسلم دنیا ان جغرافیائی سرحدوں اور جمہوری سیاست کے تحت بٹی رہے گی ڈمی حکمران اور اپوزیشن اسی طرح پورس کے ہاتھی بن کر عامۃ المسلمین کو دھوکہ دے کر کام چلاتے رہیں گے! ڈیڑھ ارب مسلمانوں کا اپنی ایک تاریخی مسجد کو نہ بچانا ایک غیر معمولی واقعہ ہو گا*
*انا للہ و انا الیہ راجعون!*