November 19, 2026

شورکوٹ (نمائندہ اساس)عیدالفطر کے پرمسرت موقع پراسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ میڈم صدف اکبر کی طرف سے عید الفطر کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے

IMG-20260322-WA0116

شورکوٹ (نمائندہ اساس)عیدالفطر کے پرمسرت موقع پراسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ میڈم صدف اکبر کی طرف سے عید الفطر کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ کےمریضوں میں انجمن تاجراں کے زمہ داران کے ہمراہ مٹھائی تقسیم کی انہوں نے ہسپتال کے عملے اور مریضوں سے ملاقات بھی کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا جائزہ بھی لیا، مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تاکہ عید کی خوشیوں میں انہیں بھی شامل کیا جا سکے۔انہوں نےکہاکہ عید کے دن اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے والے طبی عملہ قابلِ تحسین ہے۔ سب کی محنت اور خدمت ہی اصل جذبہ انسانیت ہے۔ہسپتال کے عملے اور مریضوں نے اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ کے اس اقدام کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔