November 19, 2026

پورا دجالی محلہ ملیامیٹ!! اسرائیل کے جنوبی و شمالی علاقوں پر ایران کے اب تک کے شدید ترین میزائل حملے۔ پورا محلہ ملیامیٹ۔

Screenshot_2026-03-22_170843

پورا دجالی محلہ ملیامیٹ!!
اسرائیل کے جنوبی و شمالی علاقوں پر ایران کے اب تک کے شدید ترین میزائل حملے۔ پورا محلہ ملیامیٹ۔ درجنوں ہلاک و زخمی۔ سینکڑوں افراد کی نقل مکانی۔
امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ کے تیئسویں روز مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر شدید آگ کی لپیٹ میں آ گیا، جب ایران نے اسرائیل کے جنوبی اور شمالی علاقوں پر بھرپور میزائل حملے کیے، جن کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنوبی شہر عراد اور دیمونہ کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا، جہاں دیمونہ اپنے جوہری ری ایکٹر کے باعث غیر معمولی اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق صرف عراد میں زخمیوں کی تعداد کم از کم 88 تک پہنچ چکی ہے، جن میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ میزائل حملوں کے نتیجے میں کم از کم 9 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جبکہ ایک پورا رہائشی علاقہ کھنڈر میں تبدیل ہو گیا، جسے اسرائیلی ذرائع نے جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑا جانی نقصان قرار دیا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اس صورتحال کو “انتہائی مشکل رات” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ہر محاذ پر اپنے دشمنوں کو نشانہ بناتا رہے گا اور اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا کہ انہوں نے “وعدہ صادق 4” کے تحت اپنی 73ویں کارروائی مکمل کر لی ہے، جس میں دیمونہ، عراد، بیر السبع اور کریات گات جیسے اہم اسرائیلی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی مؤقف کے مطابق یہ حملے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کیے جا رہے ہیں۔
ادھر ایران کے دارالحکومت تہران کے مشرقی علاقوں میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جہاں ایرانی فضائی دفاعی نظام نے مبینہ طور پر دشمن کے اہداف کو کامیابی سے تباہ کر دیا۔ ایرانی حکام کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے نتیجے میں صوبہ کردستان میں 44 رہائشی و تجارتی یونٹس تباہ ہو گئے ہیں۔
سیاسی محاذ پر بھی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے 48 گھنٹوں کے اندر آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر نہ کھولا تو امریکہ ایرانی توانائی کے مراکز کو تباہ کر دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حملے ایران کی سب سے بڑی توانائی تنصیب سے شروع ہوں گے۔
اسی دوران امریکی ویب سائٹ Axios نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ جنگ کے اگلے مرحلے اور ایران کے ساتھ ممکنہ امن مذاکرات کی شکل پر غور کر رہی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عسکری محاذ کے ساتھ ساتھ سفارتی سرگرمیاں بھی تیز ہو رہی ہیں۔
یہ صورتحال اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ مشرقِ وسطیٰ ایک بڑے اور وسیع ترین علاقائی تصادم کے دہانے پر کھڑا ہے، جہاں ہر نیا حملہ جنگ کو مزید وسیع اور پیچیدہ بنا رہا ہے اور عالمی طاقتیں براہ راست اس میں ملوث ہوتی جا رہی ہیں۔(ضیاء چترالی)