شوہر کی نمک حرام بڑی میٹھی مگر میسنی عورت کے کرتوت : شوہر کو بے ہوش کرکے اسکے پاس ہی عاشق
شوہر کی نمک حرام بڑی میٹھی مگر میسنی عورت کے کرتوت : شوہر کو بے ہوش کرکے اسکے پاس ہی عاشق کے ساتھ رنگ رلیاں ۔۔۔۔۔لاہور کے علاقہ گڑھی شاہو میں 3 ہفتے قبل ریلوے ملازم کے اپنے بیڈروم میں ق۔ت۔ل کا ڈراپ سین ۔۔۔۔ رومیہہ اور قاسم کی شادی کو چھ سال گزر چکے تھے ، انکے دو بچے بھی ہیں ، گھر میں اللہ کا دیا وہ سب کچھ تھا جس پر ایک اچھی عورت کا شاکر ہونا چاہیے ، مکان بھی اپنا تھا ، قاسم اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اسکا ایک بھائی چند سال قبل روڈ ایکسڈنٹ میں وفات پا چکا ۔۔۔۔ رومیہہ ہر وقت فون پر لگی رہتی ، سالن بناتے ، روٹیاں پکاتے حتیٰ کہ آٹا گوندھتے وقت بھی ایک ربن کے ذریعے موبائل کان کے ساتھ چپکائے رکھتی ، قاسم کے بوڑھےو الدین سمجھتے کہ اسکی 6 بہنیں ہیں والدین ہیں شاید اس لیے باری باری سب کے ساتھ بات کرتی ہو گی ، اگر کبھی پوچھا جاتا تو کہتی ، ابو جی قوالی سن رہی ہوں یا بہنوں سے بات کررہی ہوں اور میں نے کس سے بات کرنی ہے ۔۔۔۔ لیکن ایک روز رات بارہ بجے بوڑھے والدین کو فا۔ئیر کی آواز سنائی دی ، گھر میں 3 ہی تو کمرے تھے ، والدین بھاگ کر بیٹے کے کمرے میں گئے تو دیکھا قاسم خون میں لت پت پڑا تھا جبکہ رومیہہ حواس باختہ پاس کھڑی تھی ، نہ کوئی پریشانی نہ آنکھ میں آنسو جبکہ شوہر مردہ پڑا تھا ۔۔۔ والدین تو بے ہوش ہو گئے محلے داروں نے 15 پر کال کی ، رومیہہ سے پوچھا گیا تو بولی ایک شخص آیا اس نے پہلے میری عزت لوٹی پھر زیور اور پیسے چھینے اور پھر قاسم کو گو۔لی مار کر بھاگ گیا ۔۔۔۔ 1122 اور پولیس والے قاسم کی لا۔ش ہسپتال لے گئے اور پوسٹ۔ مارٹم ہوا تو پتہ چلا کہ قاسم کو نیند کی گو۔لیاں دی گئی تھیں اور اسے بے ہوشی میں گو۔لی ماری گئی ، شک کی بنیاد پر پولیس نے رومیہہ کو تھانے منتقل کیا اور اس سے پوچھ گچھ کی گئی تو وہ قسمیں اٹھاتی رہی کہ میں نے کچھ نہیں کیا جب اس سے پوچھا گیا کہ شوہر کو کھانے کے بعد کیا دیا تھا تو اسکے چہرے کا رنگ اڑ گیا ، ایک دبنگ خاتون پولیس افسر نے اپنی ماتحتان کو حکم دیا کہ اسے الٹا لٹکاؤ ایسے نہیں بولے گی تو رومیہہ کی بس ہو گئی اس نے اعتراف کیا کہ اسکی کسی سے سوشل میڈیا پر دوستی ہو گئی تھی وہ نوجوان عارف والا کا رہنے والا تھا اور دونوں ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے تھے ، اس لیے قاسم کو راستے سے ہٹایا ، جب پولیس افسر نے پوچھا کہ ق۔ت۔ل ضروری تھا طلاق لے لیتی ؟ تو رومیہہ کا جواب تھا کہ طلاق اس لیے نہیں مانگی کہ والدین کی بدنامی ہوتی ، ایک بہن پہلے ہی طلاق شدہ ہے دو کنواری بیٹھی ہیں ان سب کو کیا منہ دکھاتی ۔ وقوعہ کے وقت شوہر کو نییند کی 4 گو۔لیاں کھلائیں تو 20 منٹ میں وہ بالکل بے سدھ ہو گیا ، آشنا کو پہلے ہی بلا رکھا تھا اور وہ محلے میں پہلے سے ہی موجود تھا اسے کال کی تو وہ آگیا ۔ پہلے اس نے شوہر کے پاس بیڈ پر عاشق کے ساتھ رنگ رلیاں منائیں کیونکہ زیا۔دتی کا ڈرامہ بھی بنانا تھا اور اسکے لیے ثبوت چاہیے ہوتا ہے ، خیال یہ تھا کہ میڈیکل ہو گا تو زیا۔دتی ثابت ہو جائے گی اس لیے بچ جائیں گے ، مگر غلطی یہ کی کہ پہلے زیا۔دتی کروائی پھر لوٹ مار اور آخری میں ق۔ت۔ل ۔۔۔پلان کی یہ ترتیب ہی مشکوک ہو گئی اور پوسٹ ۔مارٹم رپورٹ میں نیند کی گو۔لیاں سارا واقعہ پہلے ہی مشکوک بنا چکی تھی ۔ پولیس نے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا تھا اور دونوں اس وقت چالان ہو کر جیل میں ہیں لیکن بوڑھے والدین کا مطالبہ کچھ اور ہے ۔۔۔۔ قاسم کے والدین کا مطالبہ ہے کہ ہمیں عدالت والا انصاف نہیں چاہیے ہمیں سی سی ڈی اور مریم نواز فوری انصاف دیں ۔۔۔ اس عمر میں تھانے کچہری کے دھکے ہم کیوں کھائیں ، ہمارا بیٹا تو چلا گیا ہماری دنیا ختم ہو گئی ہمیں کیا ضرورت ہے ایک فا۔حشہ عورت کے لیے عدالتوں کے دھکے کھائیں ۔۔۔