ٹرمپ کی دھمکیاں تو جاری ہیں لیکن موقع پہ عملاً ایرانی سٹریٹیجی ہی آگے بڑھ رہی ہے۔ یوں لگتا ہے
ٹرمپ کی دھمکیاں تو جاری ہیں لیکن موقع پہ عملاً ایرانی سٹریٹیجی ہی آگے بڑھ رہی ہے۔ یوں لگتا ہے کہ ایرانی سن ژی کی سٹریٹیجی سے کام لے رہے ہیں شائد چینی مشورہ شامل ہے۔
بہرحال خلیج باقیوں کے لئے بند ہے لیکن چین کے لئے کھلی ہے۔ اسکی تیل کی سپلائی بدستور جاری ہے۔
ادھر ایرانی تیل کی برآمدات جنگ سے قبل کے دور سے بڑھ چکی ہیڻ بجائے کم ہونے کے۔ زیادہ تر مغربی ممالک بشمول جاپان اپنے تیل کے ریزرو استعمال کرنا شروع ہیں جو جنگ کے لیے ریزرو رکھے جاتے ہیں اور انٹرنیشنل انرجی ایجنسی نے بھی اپنے ریزرو مارکیٹ میں پھینک دیے ہیں تاکہ قیمتیں مستحکم رہیں یہ تین ماہ کے ریزرو ہوتے ہیں۔
ایران نے اومان کی سلالہ پورٹ اُڑا دی ہے مقصد ہے کہ ہرمز کو بائی پاس نہ کیا جاسکے اور خلیج کا سپلائی روٹ ہرمز کے علاوہ کوئی اور نہ ہو۔
اگر یہی صورت حال مہینہ ڈیڑھ رہتی ہے تو خلیج میں خوراک کا بحران پیدا ہو جائے گا اور وہ اپنے طور پہ ایران سے مذاکرات پہ مجبور ہو جائیں گے۔
ہر لمبی جنگ میں ایک جمود stale mate آ جایا کرتا ہے کسی سٹیج پہ ، اگر یہ جمود اسی طرح قائم رہتا ہے تو امریکہ اسرائیل کے پیروں تلے قالین کھسکنا شروع ہو جائے گا۔
امریکہ کی دھمکیاں اور بمباری اسی جمود کو توڑ کر ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے پہ مجبور کرنے کے لیے ہیں لیکن ایران اس بمباری کا جواب اسی طرح کے حملوں سے دیتا ہے۔
یہاں بھی غور طلب امر یہ ہے کہ زیادہ حملے براہ راست ایران سے نہیں ہو رہے بلکہ لبنان سے ح زب اللہ چھوٹے راکٹوں سے کر رہی ہے اصل مقصد اسرائیل کے زیادہ سے زیادہ انٹرسیپٹرز کو خرچ کرانا ہے جن کا ذخیرہ پہلے ہی کم ہے اور سپلائی اور بھی کم۔
امریکہ کے پاس سوائے بمباری کے اور کوئی کارڈ موجود نہیں رہا وقت ضائع ہونا اس کے نہیں بلکہ ایران کے حق میں جاتا ہے۔
جبکہ ایران کے پاس کارڈز کی کمی نہیں اس لیے اسے مذاکرات کی کوئی جلدی نہیں۔
جیسے جیسے انٹرسیپٹرز کی کمی شدید ہوتی گئی ایران زیادہ بڑے میزائل استعمال کرنا شروع کر سکتا ہے جس کا نقصان اسرائیل کے بس سے باہر ہوگا۔
اسی طرح ایران کے پاس حوثیوں کی مدد سے آبنائے ہرمز بند کرنے کا بھی آپشن موجود ہے
ادھر امریکہ سے سٹریٹجک غلطیوں پہ غلطیاں ہو رہی ہیں۔ تہران میں بینک کو نشانہ بنانا اول درجے کی حماقت تھی اس سے ایران کو خلیج میں مغربی بینکس کو بھی نشانہ بنانے کا جواز مل گیا اور اسی کی آڑ میں وہ خلیج میں مائیکروسافٹ ، نیویڈیا ، ایمازون اور ہائی ٹیک مغربی بزنس کو نشانہ بنانےکا اعلان کر رہا ہے۔
امریکہ کو ابھی تک یہ سمجھ نہیں آئی کہ ایران کا ہرمز کو بند کرنے کا اصل مقصد تیل کی سپلائی تک محدود نہیں اور نہ ہی امریکی فوجی اڈوں تک ، بلکہ وہ مغربی بزنسز کو بھی نکالنے کے چکر میں ہے اور معاملہ پیٹروڈالر تک بھی جائے گا۔