November 17, 2026

میں پاکستان ہوں اور جس قدر ممکن ہے میں ایران کی مدد امداد کر بھی رہا ہوں تبھی تو ایرانی صدر بار بار میری ہی زبان میں میرا اور میری قوم کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

IMG-20260322-WA0015

میں پاکستان ہوں اور جس قدر ممکن ہے میں ایران کی مدد امداد کر بھی رہا ہوں تبھی تو ایرانی صدر بار بار میری ہی زبان میں میرا اور میری قوم کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔
اگر ایران شیعہ انقلاب کے بعد دنیا بھر میں اپنی پراکسی کھڑی کرنے سے آدھا زور اپنے ہاں اعلی انسانی اقدار اور مثالی معاشرے بنانے پر صرف کرتا ۔ تو ریاستی اخلاقیات سے متاثر ہو کر خود بخود دیگر ممالک اس کے سسٹم سے متاثر ہو کر اس کے مددگار بنتے رہتے۔ لیکن اس کی پراکسیز کا یہ عالم ہے کہ وہ دوسرے ممالک کو کھوکھلا کرنے میں لگی ہیں۔
اس مشکل وقت میں جب پاکستان بھارت افغانستان اور اسرائیل امریکہ کی جانب سے شدید مخاصمت میں گھِرا ہے۔
اس کے باوجود وہ کوئی نہ کوئی تو ایسی مدد کر رہا ہے کہ بار بار ایرانی انتظامیہ پاکستان کا جی جان سے اردو زبان میں شکریے ادا کر رہی ہے۔
ایسی صورت میں ایرانی پراکسیز منبر پر کھڑے ہو کر ہمیں کھوکھلا کر رہی ہیں۔
پاکستانی کرنسی جس کا انخلا بڑی مشکل سے افغانستان میں ہونے سے روکا اور ڈالر کو قابو میں لایا ہے۔
اب اس کرنسی کا انخلا بڑے پیمانے پر ایران میں شروع ہو چکا ہے۔
کرنسی کا یہ انخلاء چندے کے نام پر ایرانی اکاؤنٹس میں شب و روز جاری ہے۔
ہزاروں وٹس ایپ گروپس روزانہ اربوں روپے ایرانی اکاؤنٹس میں بھجوا رہے ہیں۔
معصوم پاکستانیوں کے تھوڑے بوہتے روپوں کو باہر بھجوانے کی ترغیب دیتے یہ علمائے کرائم پاکستان کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔ اتنا کھوکھلا کہ کسی مشکل صورت حال میں پاکستان ایٹم کیا ٹی این ٹی بارود کے چار میزائل کی پہنچ دینے سے بھی قاصر ہو سکتا ہے۔

پاکستان کو جس سطح پر اس وقت شیعہ اکابرین کھوکھلا کر رہے ہیں وہ خود کشی کے مترادف ہے۔
ایران سے غیر ضروری محبت کا نتیجہ کیا نکلنا ہے آپ سوچ سکتے ہیں ، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے لے کر ، ڈالر کی پرواز ، ڈیفالٹ سے ہوتا ہواتا یہ راستہ قومی سلامتی کو شدید خطرات لاحق کر سکتا ہے۔
میں بھی یہ سمجھتا ہوں کہ اگر انہیں ایران زیادہ عزیز ہے تو جائیں ایران اور جا کر لڑیں بذات خود جبہ و دستار سمیت۔

اس وقت پاکستان اپنے ایٹم بم اور اس کی پہنچ کے خراج کے طور پر کبھی طالبان بنانے کا الزام سہتا ہے ۔ کبھی مختلف لشکروں اور پراکسیز کے دیے زخم جھیل رہا ہے۔

پاکستان کو چاہیے کہ ایسے تمام بنک اکاؤنٹس جو ایران میں کسی بھی شکل میں پاکستانی کرنسی کا انخلا کر رہے ہیں سب کو منجمد کیا جائے۔
اس کے علاوہ ہر وہ مالی نالی جو پاکستان کا خون یوں ضائع کر رہی ہے اسے بند کرے اس سے قبل کہ خون زیادہ بہنے کی وجہ سے ریاست کو چکر آنے لگیں اور اسے مزید خون کی بوتلوں کی ضرورت پڑے۔

کیا مئی 2025 میں پاک بھارت تنازعے میں ایرانی قوم نے یوں پاکستان کو ڈالرز بھیجے تھے؟

وہ تو بھارت سے تجارتی اور دفاعی معاہدے کر چکے ہیں ۔

گوادر کی پیٹھ میں چاہ بہار کا جب چھرا گھونپا گیا تھا اس وقت یہ نجفی ،موسوی اور نقوی کہاں تھے ؟؟ کوئی ایک احتجاج ہے ان کا ؟؟

جب 2006 میں بھارت جیسے غیر مسلم ملک سے برادر اسلامی ملک ایران دفاعی معاہدے کر رہا تھا تو کون سی سنی یا شیعہ تنظیموں نے ایرانی سفارت خانے کے سامنے دھرنا دیا تھا ؟؟؟

کلبھوشن یادو پکڑا گیا تو کتنے جبہ و دستار کے حاملین نے ایرانی حکومت سے شکوہ کیا ؟؟؟

یا فیس بک پر ہی پوسٹ کی؟؟؟؟

جب ایران نے معصوم بلوچ آبادیوں پر میزائل پھینکے تب کتنے شیعہ علمائے کرائم نے دھرنے دیے تھے؟؟

ہاں میں نے دھرنا دیا تھا ٹیکسلا کے سارے شیعہ شاعر جانتے ہیں جب ہزارہ ابادی میں اہل تشیعہ پر خود کش دھماکہ ہوا میں نے ٹیکسلا میں جی ٹی روڈ بند کر کے ساری رات دھرنا دیا تھا حالانکہ اس وقت میں فوج کا ملازم تھا ۔ قانونی طور پر ان دھرنوں میں شامل نہیں ہو سکتا تھا۔ لیکن ہمیشہ اہل تشیع جہاں جہاں دہشت گردی کا شکار ہوئے میں ان کی آواز ہوا میں نے نظمیں لکھیں میں نے دھرنے دیے۔ آسرا دیا آنسو ہوا۔

لیکن جب جب ایران کی جانب سے پاکستان پر مشکل وقت ایا

بھلے بھارت سے دفاعی معاہدہ ہو،

کلبھوشن یادو ہو۔

بھلے دہشت گردوں کو محفوظ ٹھکانوں کی مہیائی ہو

یہ سینگوں کے نیچے سے گدھے کی طرح غائب پائے گئے۔

اور اگر ہمارا سعودیہ سے دفاعی معاہدہ ہوا تو بلا وجہ یہ لوگ شور مچانے لگے۔

واقعی ان کو بہت عزیز ہے ایران تو چلے جائیں

ایک بس کا اسلام آباد سے تفتان بارڈر تک کا پیٹرول میں ڈونیٹ کرنے کو تیار ہوں ۔
میں اس مشکل وقت کو بھی ایٹم بم کا خراج سمجھ سکتا ہوں ۔

لیکن یاد رہے پاکستان نے ایران کو ہمیشہ فوقیت دی۔

شیعہ انقلاب کے وقت ضیا الحق نے اسے اسلامی بیداری کی علامت قرار دیا

ایران عراق جنگ میں سعودیہ اور امریکہ کے شدید پریشر کے باوجود ہم نے ایران کو امریکہ سے چھپائے ہوئے اور شمالی کوریا سے ریورس انجینئرنگ کے ذریعے بنائے ہوئے سٹنگر اور شمالی کوریا کے سکڈ بی میزائل پہنچائے وہی ٹینکر جنگ میں حتمی ثابت ہوئے۔

اس کے علاؤہ دنیا بھر سے ناممکن اسلحہ ایران کو فراہم کیا۔

پاکستانی ایٹمی ٹیکنالوجی کے حوالے سے تو بات کرنا بھی دکھیلا کر دیتا ہے۔ کہ ایران نے پاکستانی نیکی اور محبت کو کس قدر نیچ صلہ دیا۔

آج یہ لوگ شور مچا رہے ہیں کہ ہم ایران کیوں نہیں جائیں گے

او بھائی جاؤ

ورنہ ایرانی ایمبیسی جا کر دھرنا دو اور پوچھو

ایٹمی مدد کا یہ نیچ ترین صلہ کیوں دیا

گوادر کی پیٹھ میں چھرا کیوں گھونپا ۔

بھارت کے ساتھ معاہدہ کیوں کیا

بی ایل اے کو تحفظ کیوں دیا ہوا ہے۔

تم زائرین کی شکل میں ایران سے واپسی پر دہشت گردوں کے لیے اسلحہ لانا بند کرو

اور تم وہاں پاکستانی کرنسی بھیج رہے ہو؟؟
کیوں ؟؟؟؟
ریاست بہتر جانتی ہے کہ ایران کی کیا مدد کرنی ہے۔
تمہیں کیا معلوم کہ ایران کی پاکستان کس حد تک مدد کر رہا ہے۔
تم پاکستان کو مضبوط کرو ایک مضبوط پاکستان ہی ہم سب کا مفاد ہے۔
خدا ایران کا حامی و ناصر ہو
لیکن سب سے پہلے پاکستان

جو لوگ فلسطین میں چندے یا کشمیر میں چندوں کی بات کر رہے ہیں ان لوگوں کے چندے اتنی مالیت میں تھے کہ پاکستان کو فرق نہیں پڑا لیکن اج یہ ایران کے نام پر پاکستان سے کرنسی کا انخلاف اس قدر تیز ہے کہ ریاست کو ایرانی سفارت خانے کا بینک اکاؤنٹ بند کرنا پڑ گیا ہے