میں اپنی پاک فوج کے ساتھ ہوں اور ہمیشہ رہونگا ۔۔۔!!! کچھ عرصہ قبل پاک آرمی کا میجر بن کر شیخوپورہ جیل میں داخل ہونے والے شخص کو چائے بسکٹ
میں اپنی پاک فوج کے ساتھ ہوں اور ہمیشہ رہونگا ۔۔۔!!! کچھ عرصہ قبل پاک آرمی کا میجر بن کر شیخوپورہ جیل میں داخل ہونے والے شخص کو چائے بسکٹ سے تواضع کرکے گرفتار کیوں کروایا گیا تھا ؟ ایک حیران کن سچی کہانی ۔۔۔۔ ایک روز سپرٹنڈنٹ جیل کو کال آئی کہ میں میجر بابر بول رہا ہوں حساس ادارے نے میری خفیہ ڈیوٹی لگائی ہے اور میں آپ سے ملاقات کرنے آرہا ہوں ، کچھ دیر بعد 2 گاڑیوں پر پانچ لوگ جیل کے دروازے پر کھڑے تھے ۔ جعلی میجر صاحب کو فوری طور پر سپرٹنڈنٹ جیل کے دفتر میں لے جایا گیا ، بات چیت شروع ہوئی چائے بسکٹ پیش کیے گئے تو جعلی میجر نے کہا کہ میں آپ کی جیل کا وزٹ کرنا چاہتا ہوں تصویریں اور ویڈیو بھی بنانی ہیں آپ جوانوں کو ہمارے ساتھ بھیجیں ، سپرٹنڈنٹ جیل نے معذرت کی کہ ہمیں اس کی اجازت نہیں آپ اپنا پورا تعارف کروائیں اور کوئی اجازت نامہ دکھائیں تو پھر میں سوچ سکتا ہوں ۔۔۔ لیکن جعلی افسر نے تعارف کروانے سے انکار کردیا ، اور اپنے پاس مختلف قسم کے این جی او پمفلٹ ، سستے پریس کارڈ اور دیگر چیزیں سپرٹنڈنٹ کی میز پر رکھنا شروع کردیں ، جیل افسر نے نوٹ کیا کہ میجر صاحب نے اپنے ٹرواؤز کے اوپر جو بیلٹ باندھ رکھی تھی وہ بازار سے 100 روپے میں مل جاتی ہے ۔ اور جو کیپ تھی فوجی افسران اس طرح کی تھرڈ کلاس کیپ بھی نہیں پہنتے ۔۔۔۔۔ شک گزرنے پر سپرٹنڈنٹ جیل نے اپنے عملے کو حکم دیا کہ انکی تصاویر بناؤ اور انکے کارڈ راولپنڈی ہیڈ کوارٹر بھیجو تاکہ تصدیق کی جائے ، حیران کن طور پر راولپنڈی سے پانچ منٹ میں ہدایت آ گئی کہ اس شخص کا ادارے سے کوئی تعلق نہیں یہ فراڈیا ہے اسے فوری گرفتار کیا جائے ، چنانچہ جعلی میجر اور اسکے ساتھیوں کو کرسیوں سے اٹھا کر ایک کونے میں کھڑا کر دیا گیا ، مقامی پولیس کو کال کی گئی ، ایس ایچ او مع اپنی نفری فوری پہنچے اور ملزمان کو گرفتار کرکے تھانے لے جایا گیا ۔۔۔ ملزم بار بار کہتا رہا میں پاک فوج کے تحفظ کی تحریک چلا رہا ہوں تو میرا تعلق فوج سے ہی ہے ، یہ کیپ شرٹ اور ٹراؤزر میں نے فوج کی محبت میں بازار سے خریدی ہے ، بعد میں پولیس تفتیش میں پتہ چلا کہ بابر چوہان گجر پورہ لاہور کا رہنے والا تھا ، اسکے ایک دوست کا عزیز شیخوپورہ جیل میں بند تھا اور اس سے ملاقات کرنی تھی ،بابر چوہان نے کہا کوئی مسئلہ ہی نہیں میں جیل سپرٹنڈنٹ کے دفتر میں تمہاری ملاقات کروا دیتا ہوں ، یوں جیل اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کرنے والا بابر چوہان براستہ شیخوپورہ جیل تھانے کی حوالات میں پہنچ گیا تھا اور بعد میں چالان ہو کر سیدھا جیل پہنچا دیا گیا تھا ۔۔۔