November 17, 2026

اور اللہ جسے چاہے دے، اسکی دی ہُوئی توفیق سے ہی دل بدل جاتے ہیں ، ڈی ، آئی ،جی محبوب اسلم للہ کی اہلیہ صوفیہ وڑائچ کئی ملکوں کے دورے کر چکی ہیں

FB_IMG_1774111818639

اور اللہ جسے چاہے دے، اسکی دی ہُوئی توفیق سے ہی دل بدل جاتے ہیں ، ڈی ، آئی ،جی محبوب اسلم للہ کی اہلیہ صوفیہ وڑائچ کئی ملکوں کے دورے کر چکی ہیں وہ زیادہ تر وقت اور پیسہ سیاحت پر صرف کیا کرتی تھیں ، پھر ایک مرتبہ انہوں نے دو یتیم بچوں کو گود لیا، انکی اعلی درجے پر تعلیم وتربیت کی ،وہ کہتی ہیں اس سے مجھے اتنا سکون و اطمینان ملا کہ میں سرشار ہوگئی ، پھر میں نے اپنے شوہر ڈی ،آئی،جی محبوب اسلم للہ کیساتھ مل کر “المارہ” فاونڈیشن کی بنیاد رکھی جس میں یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم وتربیت جدید پیمانوں پر کیجاتی ہے ،اُنہیں ہر طرح کی آسائشیں مہیا کی جاتی ہیں ، اعلیٰ تعلیمی معیار کیساتھ انکی شخصی تربیت بھی کی جاتی ہے ،الحمداللہ اب ہمارے پاس المارہ فاونڈیشن کے زیر سایہ 275 بچے اللہ کے فضل سے تعلیم وتربیت حاصل کر رہے ہیں۔۔۔ہم محترمہ صوفیہ وڑائچ اور ڈی ،آئی ،جی محبوب اسلم للہ صاحب کو سلام پیش کرتے ہیں ، یقینا ایسے لوگ ہی اللہ کے پسندیدہ بندوں میں شمار ہوتے ہیں ۔۔۔۔