“چلو جلدی شلوار نیچے کرو بی بی” یہ ہتک آمیز اور کرخت جملہ لیڈی ڈاکٹر کا مریضہ کے لیئے تھا۔
“چلو جلدی شلوار نیچے کرو بی بی”
یہ ہتک آمیز اور کرخت جملہ لیڈی ڈاکٹر کا مریضہ کے لیئے تھا۔
یہ سرکاری ہسپتال کا کمرہ تھا جہاں پہلے سے ہی کچھ خواتین اور نرسز موجود تھیں۔
وہ خاتون جسے لیڈی ڈاکٹر نے یہ حکم دیا تھا کہ سب خواتین کے سامنے شلوار نیچے کرکے ڈاکٹر کو اپنا اک نسوانی مسئلہ دکھائے، وہ شرم اور بے عزتی کے احساس سے زمین میں جیسے گڑھ رہی تھی، ٹھیک ہے مخاطب بھی اک عورت اور ڈاکٹر تھی، اور ڈاکٹر سے مریض کا پردہ نہیں ہوتا لیکن باقی خواتین اسٹاف اور اک طرف سے نیم کھلے دروازے کے ساتھ وہ کیسے اپنے جسمانی اعضاء دکھا سکتی تھی جبکہ لیڈی ڈاکٹر کا سخت ترین استانی جیسا تحکمانہ اور بدترین انداز تھا۔
یہ واقعہ ٹیکسلا کے اک سرکاری ہسپتال کا سچا واقعہ ہے، خیر جب یہ خاتون جھینپ کر ڈاکٹر پاس گئی تاکہ پردہ رہے اور دائیں بائیں کوئی نہ دیکھے، لیکن ڈاکٹر جیسے پھٹ پڑی اور چلا کر بولی دور کھڑی رہو میرے سر پر کیوں چڑھتی جارہی ہو احمق عورت۔۔۔
وہ خاتون یہ شدید بے عزتی برداشت نہ کرسکی اور روتے ہوئے ہسپتال سے باہر نکل آئی، اس نے توبہ کی کہ وہ کبھی بھی کسی سرکاری ہسپتال نہیں جائے گی چاہے کچھ بھی ہوجائے۔
خیر یہ تو ایک واقعہ ہے، ہر روز ایسے بد تہذیبی اور بدتمیزی کے مناظر سرکاری ہسپتال میں عام ہیں۔
اک اور سرکاری ہسپتال کا وہ منظر کسی بھی حساس دل کو رلا دینے کے لیے کافی ہے۔ یہاں ایک ایسی تحریر ہے جو ایک مجبور حاملہ عورت کی نظر سے سرکاری ہسپتال کی بے حسی اور بے توقیری کو بیان کرتی ہے:
تصور کریں اس حاملہ ماں کا، جو درد سے بے حال ہے، مگر اسے ہسپتال پہنچتے ہی کسی ہمدرد مسیحا کے بجائے ایک بے رحم اور طویل قطار کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وہ عورت جو ٹھیک سے کھڑی بھی نہیں ہو پا رہی، اسے گھنٹوں تپتی دھوپ یا حبس زدہ راہداریوں میں اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ وہاں کوئی اسے سہارا دینے والا نہیں، کوئی اسے بیٹھنے کے لیے کرسی دینے والا نہیں۔
جب وہ بڑی مشکل سے اندر پہنچتی ہے، تو وہاں کا عملہ اسے انسان ہی نہیں سمجھتا۔ “چپ کر کے بیٹھو”، “شور کیوں مچا رہی ہو”—یہ وہ جملے ہیں جو اس کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہیں۔ ایک ایک بیڈ پر ، جہاں پردے کا کوئی تصور ہے نہ صفائی کا۔ وہاں توقیرِ انسانیت کا جنازہ ہر روز ان گندی چادروں اور بدبو دار وارڈز میں نکلتا ہے۔
اگر کوئی ٹیسٹ ہونا ہو یا دوا لینی ہو، تو غریب باپ یا شوہر کو ایک کھڑکی سے دوسری کھڑکی تک دوڑایا جاتا ہے۔ “فلاں پرچہ لاؤ”، “باہر سے یہ دوا لے کر آؤ”—جبکہ اندر ماں کی جان نکل رہی ہوتی ہے۔ اس بے بسی کا عالم یہ ہے کہ غریب انسان کو اپنی غربت پر شرمندگی ہونے لگتی ہے کہ کاش اس کے پاس پیسے ہوتے تو وہ اپنی بیوی یا بیٹی کو اس ذلت سے بچا سکتا۔
میرا سوال یہ ہے:
کیا غریب کی مامتا کی کوئی قیمت نہیں؟ کیا وہ عورت ، اس لائق نہیں کہ اسے کم از کم عزت کے ساتھ یہ وقت گزارنے دیا جائے؟ سرکاری ہسپتالوں کی یہ بے حسی صرف نظام کی ناکامی نہیں، بلکہ ہماری انسانیت کی موت ہے۔ میڈیکل کی فیلڈ تو ایسی ہے کہ اس میں اخلاق کو اولین اہمیت دینی چاہیئے کیونکہ ہسپتال میں جو بھی جاتا ہے وہ دکھی ہوتا ہے درد اور پریشانی کا شکار ہوتا ہے جسے علاج کے ساتھ ساتھ تسلی ہمت اور دو بول اچھے چاہیئے ہوتے ہیں، یہی دو میٹھے بول درد کا مداوا ہوسکتے ہیں لیکن سرکاری ہسپتالوں میں یہ شاید ناممکن ہے
خدارا! ان ماؤں کی سسکیاں سنیں جو بغیر کسی گناہ کے صرف اپنی غربت کی سزا کاٹ رہی ہیں۔
اللہ پاک ہر مجبور ماں کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔ آمین