نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر کی نماز زرداری ہاؤس نواب
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر کی نماز زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ادا کی۔صدر آصف علی زرداری نے ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔
نماز عید ادا کرنے کے بعد صدر مملکت شہریوں اور عمائدین سے عید بھی ملے۔
عید الفطر کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ، دیگر منتخب نمائندوں، میئر نواب شاہ اور اعلیٰ افسران نے بھی عید الفطر زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ادا کی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس نواب شاہ میں عید الفطر کے موقع پر منتخب نمائندوں اور عمائدین سے ملاقات کی اور عید کی مبارک باد پیش کی۔ ملاقات میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ، صوبائی وزرا ضیاء الحسن لنجار، علی حسن زرداری، میئر نواب شاہ قاضی رشید بھٹی، ڈپٹی میئر مبشر آرائیں، پیپلز پارٹی کے رہنما اور شہر کے معززین نے شرکت کی۔عید الفطر کے موقع پر صدر آصف علی زرداری نے منتخب نمائندوں کو اپنے اپنے حلقوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور عوام کے مسائل حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر اپنے ہمسایوں اور ضرورت مندوں کا خیال رکھیں اور عوام سے روابط کو بڑھائیں۔ انہوں نے عوامی نمائندوں کو ہدایت کی کہ اپنی صلاحیتیں ملک کی ترقی کے لیے وقف کر دیں۔