اسلام آباد(راجہ نورالہی عاطف سے)کیپیٹل جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے صدر ملک وقار حیدر چوہان کی سربراہی میں نیشنل
اسلام آباد(راجہ نورالہی عاطف سے)کیپیٹل جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے صدر ملک وقار حیدر چوہان کی سربراہی میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ کیا اور نو منتخب صدر عبدالرزاق سیال، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راٶ اور دیگر کابینہ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔وفد میں ظاہر ستی، ملک عمران خان اعوان، خزینہ حمید، شاہ نجف، نعیم اللہ بیگ، عمر خان، اعجاز شاہ، فیروز جوئیہ، ملک حسن اور شگفتہ مغل سمیت دیگر عہدیداران اور اراکین بھی شامل تھے۔اس موقع پر وفد نے نومنتخب عہدیداران سے تفصیلی ملاقات کی اور صحافی برادری کو درپیش مسائل، پیشہ ورانہ چیلنجز اور ادارہ جاتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے نیشنل پریس کلب کے جمہوری عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری نے ہمیشہ اتحاد، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، جو قابل تحسین ہے۔صدر ملک وقار حیدر چوہان نے اپنے تفصیلی بیان میں کہا کہ نیشنل پریس کلب ملک بھر کے صحافیوں کا ایک مرکزی اور باوقار ادارہ ہے، جس نے ہر دور میں صحافیوں کی آواز کو موثر انداز میں اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں صحافیوں کو معاشی، پیشہ ورانہ اور سیکیورٹی سمیت متعدد مسائل کا سامنا ہے، جن کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی اور مضبوط پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کیپیٹل جرنلسٹس ایسوسی ایشن صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور نیشنل پریس کلب کی نئی قیادت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔وفد کے دیگر اراکین نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام صحافتی تنظیمیں باہمی تعاون کو فروغ دیں اور صحافیوں کے حقوق، آزادی صحافت اور پیشہ ورانہ معیار کی بہتری کے لیے مشترکہ جدوجہد کریں نومنتخب عہدیداران نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صحافی برادری کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جس میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔