November 17, 2026

ناصر شاہ کا سندھ بھر میں ہائی الرٹ جاری، تمام عملے کی عید کی چھٹیاں منسوخ

Screenshot_2026-03-18_175249

ناصر شاہ کا سندھ بھر میں ہائی الرٹ جاری، تمام عملے کی عید کی چھٹیاں منسوخ

سکھر/کراچی (بیورورپورٹ)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے عملے کی عید کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کرتے ہوئے انہیں اپنی ڈیوٹی پر واپس آنے کی ہدایت کر دی ہے۔وزیر بلدیات نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے انتہائی متحرک ہے اور کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گھروں کے اندر رہیں اور بجلی کی تنصیبات کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں۔ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاع پر فوری طور پر مشینری روانہ کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام افسران اور عملے کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ فوری طور پر اہم شاہراوں پر پہنچ کر نکاسی آب کا کام شروع کریں۔وزیر بلدیات نے مارکیٹوں کے اطراف سے پانی کی نکاسی کے کام کو خصوصی ترجیح دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پانی جمع ہونے کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مصروفیات اور کاروباری سرگرمیوں کو معمول پر رکھنے کے لیے شاہراوں سے پانی کی فوری نکاسی یقینی بنائی جائے۔واضح رہے کہ کراچی اور دیگر شہروں میں موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔