November 17, 2026

روحانیت و علم کا پیکر سجن سائیں مدظلہ العالیٰ تحریر:ڈاکٹر سعید احمد اعوان طاہری ۔ پریس ترجمان جماعت اصلاح المسلمین سندھ

Screenshot_2026-03-18_175249

روحانیت و علم کا پیکر سجن سائیں مدظلہ العالیٰ

تحریر:ڈاکٹر سعید احمد اعوان طاہری ۔ پریس ترجمان جماعت اصلاح المسلمین سندھ

سندھ اولیاءاللہ اور صوفیاءکی دھرتی ہے اس سرزمین پر عظیم و باکمال شخصیت ، عالم اسلام کے عظیم مفکر اور عالم اسلام کے قابل فخر فرزند فخر انسانیت 21 مارچ 1963ءکو حضرت خواجہ محمد طاہر بخشی نقشبندی المعروف سجن سائیں کی ولادت باسعادت درگاہ رحمت پور شریف لاڑکانہ میں ہوئی آپ کے کان میں اذان و تکبیر وقت کے کامل ولی حضرت مٹھا سائیں ؒ نے خود دی اور آپ کا نام محمد طاہر بھی تجویز کیا آپ نے علم تجوید و قرآن 7سال کی عمر میں پڑھی علم حدیث اور اعلیٰ تعلیم المرکز القادریہ کراچی سے حاصل کی 25 مارچ 1982 میں فارغ التحصیل ہوئے اور دستار فضیلت نصیب ہوئی اور آپ نے ایم اے اسلامک اسٹڈیز میں سندھ یونیورسٹی سے فرسٹ کلاس پوزیشن حاصل کی آپ نے باطنی و روحانی علوم کی منازل اپنے والد گرامی روحانی پیشوا خواجہ حضرت اللہ بخش المعروف سوہنا سائیں ؒ کے پاس طے کیے۔ سندھ کو باب الاسلام کہا جاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ خورشید اسلام کی کرنیں برصغیر پاک و ہند میں سب سے پہلے اسی خطے میں پھیلیں اولیاءاللہ پیغمبر ان علیہم السلام کی تعلیمات کو عام کرنےکا ذریعہ ہیں آج اس ملک میں فرقہ پرستی، دہشتگردی اور نفسا نفسی کے اس ماحول میں آپ نے فکری انقلاب ،اخلاق و روحانی انقلاب، تعلیمی انقلاب،معاشی انقلاب کا پیغام دیا ہے بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی کے پیامبر، سفیر امن ،داعی اتحاد امت، محبتوں کے پیامبر، دانش عہد حاضر، تعلق باللہ کی بحالی ، فروغ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم، دعوت و تبلیغ حق، اصلاح احوال امت، تجدید احیائے دین اور ترویج و اقامت کے عظیم مشن کو پھیلارہے ہیں وہ عظیم قائد جس نے روحوں کو عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم میں تڑپنا سکھایا وہ عظیم قائد جس نے تجدید فکر کے ذریعے علم و حکمت کے چشمے جاری کیے مسلسل اپنی فکر رسا سے ذہنوں کو متاثر کررہے ہیں ان کا ایک ہاتھ قرآن مجید پر اور دوسرا اسلاف کے فرمودات پر ہے وہ راتوں کو اٹھ کر مناجات کرتے ہیں آپ نے تصوف کی علمی و عملی حیثیت کو ایسا واضح کیا کہ منکرین تصوف کو اپنا موقف بدلنا پڑا بلکہ تصوف کی عملی اقرار کی بحالی کیلئے اجتماعی اصلاح احوال کے عمل کو بھی آگے بڑھایا استحکام پاکستان اور آج پاکستان جن مسائل سے دوچار ہے ان کے بہترین حل کیلئے تمام پاکستانیوں کو مجدد وقت کی حیثیت سے چھ نکاتی پروگرام دیا، تعلیم و ہنر، صحت، تجارت ، ماحول اور برداشت اور سائنسی علوم اور ایجادات سے استفادہ حاصل کرنا،فلاح و بہبود اگر ہمارے پاکستانی اور سیاسی جماعتیں ان نکات کو اپنالیں تو یہ پاکستان دنیاکا بہترین و طاقتور ملک بن سکتا ہے۔پاکستان تعلیم یافتہ،صحت مند،سرسبز،پرامن بن جائے گا۔آپ نے اپنی زندگی بنی نوع انساں کی فلاح و بہبود ، امن ، ترقی، محبت اور خدائے واحد کی پرستش کے فروغ کیلئے وقف کردی ہے ذکر قلبی اللہ اللہ اللہ سے مردہ دلوں کو زندہ کردیا ہے اور اللہ سے دور انسانوں کو اللہ کا دوست بنادیا ہے پاکستان میں الجامعہ العربیہ الغفاریہ جیسے ہزاروں مدارس قائم کیے جہاں علماءکرام، حفاظ کرام اور اسلامی اسکالرز تیار کیے جاتے ہیں جو کہ اتباع سنت و شریعت کیساتھ اسلام کے حقیقی روح یعنی عشق رسول ، محبت ، اخوت ، رواداری، اخلاق حسنہ کا پیغام انسانوں تک پہنچارہے ہیں اور اسلام کے حقیقی پیغام کو پوری دنیامیں روشناس کراررہے ہیں اور ان میں صبر و تحمل اور برداشت کی صفات پیدا کرکے امت مسلمہ کو اسلام کی اصل روح سے آشنا کیا ہے جماعت اصلاح المسلمین، جمعیت علماءطاہریہ، روحانی طلباء جماعت، انجمن نونہال طاہریہ جیسی تنظیمات کے ذریعے اسلام کے عالمگیر پیغام کو پاکستان کے کونے کونے میں پہنچایا اور دنیاکے 60 ممالک میں بھی یہ پیغام عام کیا آپ نے عظمت مصطفی کا پرچم بلند کیا ہے آپ امت مسلمہ کا سرمایہ افتخار ہیں۔سجن سائیں مدظلہ العالیٰ آج کے دور میں امت مسلمہ کے حقیقی مسیحا ہیں سجن سائیں مدظلہ العالیٰ دنیا کے سجن ہیں۔سجن سائیں مدظلہ العالیٰ ایک ایسی باوقار اور روحانی شخصیت ہیں جن کی رہنمائی دلوں کو سکون، کردار کو وقار اور زندگی کو مقصد عطا کرتی ہے۔