November 17, 2026

سکھر پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار

IMG-20260319-WA0168

سکھر پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار

سکھر (بیورورپورٹ)ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مختلف کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے شراب کی بوتلیں اور ریلوے ٹریک سے چوری شدہ لوہا برآمد کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پنوعاقل نے مخفی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم نعمان جلالی کو ریلوے ٹریک سے چوری کیے گئے 13 سے زائد اینگل سمیت گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔اسی دوران اسنیپ چیکنگ کے دوران دو ملزمان عامر کھوکھر اور منظور چاچڑ کو 10 عدد شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ان کے خلاف 3/4 ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ روہڑی نے خفیہ اطلاع پر جوا اڈے پر چھاپہ مار کر تین ملزمان آصف علی میرانی، علی حیدر شاہ اور غلام عباس میرانی کو گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضے سے آکڑا پرچی بکس، جوا کی دیگر اقسام کی گیمز اور نقدی برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے پولیس ٹیم کی بہترین کارروائیوں پر شاباشی دیتے ہوئے مزید کارروائیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔