سکھر(بیورورپورٹ)اخوت نگر سوساٸٹی سکھر میں حافظ حسان الدین شیخ نے نماز تراویح میں ختم
سکھر(بیورورپورٹ)اخوت نگر سوساٸٹی سکھر میں حافظ حسان الدین شیخ نے نماز تراویح میں ختم القرأن کیا۔نورِ قرآن سے منور تقریب سعید میں شرکاء سے خطاب کرتےہوۓ میلاد مصطفے کمیٹی کے بانی چیرمین غیاث الدین قادری نےکہا کہ جس طرح قرآنِ مجید کے معانی و معارف کی کوئی حد نہیں، اور جو شخص جتنا اس کے بحرِ معانی میں ڈوبتا جاتا ہے اس کے سامنے نئے نئے معانی اور حکمتیں کھلتی چلی جاتی ہیں، اسی طرح حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ طیبہ، کمالاتِ نبوت اور خصائصِ نبوت کے بیان میں بھی بے شمار پہلو اور درجات موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ جسے جتنی توفیق عطا فرماتا ہے وہ اسی قدر ان معانی تک رسائی حاصل کر پاتاہےقرآنِ پاک کی تعلیمات کو جدید علوم اور عصری تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔قرآنِ کریم محض تلاوت کی کتاب نہیں بلکہ زندگی گزارنے کا مکمل ضابطہ ہے۔ تقریب ختم القرأن میں حافظ حسان الدین شیخ کے والد محترم حاجی ہلال الدین شیخ ،حاجی افتخار الدین شیخ، حاجی عبدالقدیر شیخ، لالہ أغا محمد انور خان،محمد سہیل،حافظ بلال الدین شیخ، مصطفی الدین شیخ، حاجی الیاس الدین، عبدالجبار،حافظ محمدعامر صدیقی،قاری عبدالطیف، وقار الدین، اعتزاز الدین احمد، افراز الدین قادری عبدالصمد، اعجازالدین، خضر الدین، محمد اسید رضا اور دیگر نے شرکت کی۔غیاث الدین قادری کا کہنا تھا کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں نوجوان نسل کو قرآن کے پیغامِ امن اور تحقیق و جستجو سے جوڑنا ہمارا اولین مقصد ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ قرآن کریم کی تکمیل ایک عظیم سعادت ہےقرآنِ کریم انسانیت کے لیے رشد و ہدایت کا وہ سرچشمہ ہے جو ہر دور کے چیلنجز کا حل پیش کرتا ہےانہوں نے قرآنِ کریم کی عصری اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کو سینوں میں محفوظ کرنا صرف ایک تعلیمی سنگِ میل نہیں بلکہ اللہ کی طرف سے منتخب کیے جانے کا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں جہاں فکری انتشار عام ہے، قرآن کی تعلیمات ہی نوجوان نسل کی اخلاقی اور نظریاتی تربیت کا واحد راستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ حفاظِ کرام کے والدین اور اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے معاشرے کو باکردار اور روشن ضمیر سپوت عطا کیے۔اس موقع پر حافظ حسان الدین شیخ نے ملک و قوم کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور انسانیت کی فلاح و بہبود کےلیےخصوصی دعاکی تقریب کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی، امن و امان اور امتِ مسلمہ کی سربلندی کے لیے خصوصی رقت آمیز دعا کی گئی۔ بعد ازاں شرکاء کے لیے ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔