مرحوم صحافی جلال الدین بھیو نے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز بلند کی اور عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے میں
مرحوم صحافی جلال الدین بھیو نے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز بلند کی اور عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا، صحافی جلال الدین بھیو کی خدمات کے اعتراف میں 26 مارچ کو سکھر پریس کلب میں ریجنل سطح پر تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائے گا۔ لالا اسد پٹھان
سکھر(بیورورپورٹ)سکھر یونین آف جرنلسٹس اور سکھر پریس کلب کا مشترکہ اجلاس، اجلاس میں مرحوم صحافی جلال الدین بھیو کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی، اور 26 مارچ کو سکھر پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ، سکھر یونین آف جرنلسٹس اور سکھر پریس کلب کا مشترکہ اجلاس سکھر پریس کلب میں سکھر پریس کلب کے صدر خالد بھانبن اور ایس یو جے صدر جاوید جتوئی کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں خصوصی طور پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکریٹری فنانس لالا اسد پٹھان اور سندھ وومین جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی صدر سحرش کھوکھر نے شرکت کی اجلاس کی شروعات میں سینئر صحافی جلال الدین بھیو کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی طور پر اجتماعی دعا کی گئی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے مرکزی رہنما لالا اسد پٹھان نے کہا کہ جلال الدین بھیو ایک بہترین انسان بے باک صحافی اور متحرک یونینسٹ تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی کا ایک بہت بڑا حصہ صحافت کی نذر کیا اور ہمیشہ حق و سچ کا علم بلند رکھا۔ ان کی وفات سے صحافتی دنیا میں ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے جسے مدتوں پُر نہیں کیا جا سکے گا جلال الدین بھیو سکھر پریس کلب اور سکھر یونین آف جرنلسٹس کا ایک بیش قیمت اثاثہ تھے۔ انہوں نے ایس یو جے کے پلیٹ فارم سے صحافی برادری کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے جو گراں قدر خدمات سرانجام دیں، انہیں صحافتی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی اچانک وفات نے پوری صحافی برادری کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔ لالا اسد پٹھان نے مزید کہا کہ جلال الدین بھیو کی خدمات کے اعتراف میں عید کے فوری بعد 26 مارچ کو دوپہر 1 بجے سکھر پریس کلب میں سکھر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام ریجنل سطح کا تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائے گا جس میں سندھ بھر سے صحافی سیاسی سماجی رہنما اور جلال الدین بھیو کے ورثہ شرکت کریں گے. سکھر پریس کلب کے صدر خالد بھانبن اور سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر جاوید جتوئی نے کہا کہ مرحوم صحافی جلال الدین بھیو نے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز بلند کی اور عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اجلاس میں میڈیا لاز اینڈ ایتھکس سمیت دیگر صحافتی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کی کارروائی سکھر پریس کلب کے جنرل سیکریٹری سید احقر رضوی نے چلائی شرکاء میں سکھر یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری کامران شیخ، خازن شہزاد تابانی، نائب صدر اسحاق کھوسو، کئمیرامین اینڈ فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر عمران شیخ، جنرل سیکرٹری بلاول بھٹی، سیفما سکھر چیپٹر کے صدر عبدالحمید کمبوہ، جنرل سیکریٹری فیصل آرائیں،سینئر صحافی سید مسعود زیدی ،سینئر صحافی آصف ظہیر خان لودھی، امداد بوزدار، انس گھانگھرو، کاشف پھلپوٹو، اعجاز چھجن، فرید سومرو، فقیر مشتاق منگریو، فرقان کھوسو، شفیع ابڑو، انس ملک،شعیب ملک، قاضی ضیاءالرحمان، عقیل قریشی، نعیم غوری، مبین خان، رضوان لودھی، جئہ رام داس بختیار پوری، کفایت سمیجو، فضل الرحمان بھٹو، اظہر دایو، و دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔