ایف آئی اے سی بی سی پشاور زون نے تنگی چارسدہ میں غیر قانونی کاروبار کے خلاف کامیاب کارروائی
ایف آئی اے سی بی سی پشاور زون نے تنگی چارسدہ میں غیر قانونی کاروبار کے خلاف کامیاب کارروائی۔
کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 8,63,000 روپے نقد رقم برآمد کیے گئے۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایف آئی اے سی بی سی پشاور زون نے ٹانگی چارسدہ میں حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم شبیراحمد ولد عرب گل کو گرفتار کر لیا۔کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 8,63,000 روپے نقد رقم اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار سے متعلق دیگر اہم شواہد برآمد کیے گئے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم بغیر کسی قانونی لائسنس یا اجازت کے غیر قانونی حوالہ ہنڈی کا کاروبار کر رہا تھا۔ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔