خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن ، آئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات پر ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن ، آئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات پر ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایات پر پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، مثبت رویوں اور عوام سے بہتر برتاؤ کو فروغ دینے کے لیے پولیس لائن جوہرآباد میں رویوں کی اصلاح (بیہیویئرل کریکشن) تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ٹریننگ کے دوران افسران و اہلکاروں کو ڈسپلن، اخلاقی اقدار، پیشہ ورانہ طرزِ عمل اور عوام سے مؤثر رابطے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ پولیس اہلکار عوام سے خوش اخلاقی، برداشت اور ذمہ داری کے ساتھ پیش آئیں تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔